وزراء سے زیادہ وزیراعظم خود  خراب کارکردگی کے حامل ہیں 

وزراء سے زیادہ وزیراعظم خود  خراب کارکردگی کے حامل ہیں 

  

مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما خرم دستگیر نے کہا ہے صرف وفاقی وزراء کی کارکردگی ہی نہیں وزیر اعظم کی اپنی کارکردگی تو سب سے زیادہ خراب ہے اسلئے سب سے پہلے تو ان کو اپنی کارکردگی پر عدم اطمنان کااظہار کرنا چاہئے، ویسے بھی یہ تو ان کے اپنے الفاظ ہیں جیسا کپتان ویسی ہی اس کی ٹیم ہو گی۔وہ ایشو آف دی ڈے میں اظہار خیال کررہے تھے،ان کا کہنا تھا اب وزیر اعظم عمران خان کے بقول ان کے وزرا ء کارکردگی نہیں دکھا سکے تواس کی ذمہ داری ان پر عائد ہوتی ہے، ثابت ہو گیا وہ بطور وزیر اعظم ناکام ثابت ہوئے ہیں انہیں چاہئے کہ وہ اپنی ناکامی کااعتراف کرتے ہوئے اقتدار سے الگ ہو جائیں وگرنہ پی ڈی ایم کی تحریک کے نتیجے میں ان کو گھر جانا ہی پڑیگا۔

خرم دستگیر

مزید :

صفحہ اول -