وفاقی وزراء اور قوم عمران خان کی کارکردگی پر عدم اطمینان کرچکی
پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما فیصل کنڈی نے کہا ہے وزیر اعظم اپنے وفاقی وزراء کی کارکرگی پر عدم اطمنان کااظہار کررہے ہیں تو دوسری جا نب پوری قوم ان کی کارکردگی پر عدم اطمنان کا اظہار کرچکی ہے،وزیر اعظم نے تو اپنی حکومت کے پہلے سو دنوں کی کارکردگی جانچنے کے بعد اپنے لئے اور اپنی کابینہ کیلئے سزاء اور جزاء دینے کااعلان کیا تھا مگر اب ان کو دو ڈھائی سال کے بعد خیال آیا ان کی کابینہ کے وفاقی وزراء کی کارکردگی ٹھیک نہیں،وہ خود بتائیں انہوں نے بطور کپتان اپنی کابینہ کے ان نکمے وزراء کیلئے کیا سزا تجویز کی ہے۔ایشو آف دی ڈے میں اظہار خیال کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا افسوس کی بات ہے کہ ملک کو ایک تجربہ گاہ بنا کررکھ دیا گیا ہے ایک ایسا شخص جو حکومت سے باہر تھا تو کہتا تھا ہرمسئلے کاحل اس کے پاس ہے مگر جیسے ہی حکومت ملی تو یہ کہنے لگا بغیر تجربے کے حکومت نہیں لینی چاہئے۔
فیصل کنڈی