درحقیقت عدم اطمینان کا اظہار خود وزیراعظم کو اپنی کارکردگی پر کرنا چاہیے 

  درحقیقت عدم اطمینان کا اظہار خود وزیراعظم کو اپنی کارکردگی پر کرنا چاہیے 

  

جے یو آئی (ف) کے مرکزی رہنما مولانا امجد علی خان نے کہا ہے در حقیقت عدم اطمینان کااظہار تو وزیر اعظم عمران خان کو اپنے آپ پر کرنا چاہئے کیونکہ پوری قوم یک زبان ہو کریہ کہہ رہی ہے وہ اپنے وعدوں کو پورا کرنے میں ناکام ہو چکے ہیں،وزیراعظم بتائیں الیکشن کے و قت انہوں نے جو سہانے خواب عوام کو دکھائے تھے ان میں سے کتنے خوابوں کو اب تک انہوں نے عملی شکل دی ہے تو یقینی طور پر جواب ناں میں ہی آئیگا۔وہ ایشو آف دی ڈے میں اظہار خیال کررہے تھے،ان کا کہنا تھا یہی فرق ہوتا ہے ایک منتخب وزیراعظم اور مسلط کردہ وزیر ا عظم میں اگر آج کوئی منتخب وزیر اعظم اقتدار میں ہوتا تو وہ صرف بیانات دینے کی بجائے ایسے وزراء کیخلاف صرف بیان بازی نہیں کرتا جن کی کاردگی خراب ہے بلکہ ان کو کابینہ سے ہی نکال باہر کرتا مگر جب سے موجودہ حکمرانوں کو عوام پر مسلط کیا گیا ہے تو تب سے ہی یہ لوگ صرف زبانی جمع خرچ سے ہی عوام کو بہلانے کی کوشش کررہے ہیں۔

مولانا امجد

مزید :

صفحہ اول -