وزیر اعظم اپنی او ر کابینہ کی ناکامی کا اعتراف کر چکے اب مستعفی ہوجائیں 

وزیر اعظم اپنی او ر کابینہ کی ناکامی کا اعتراف کر چکے اب مستعفی ہوجائیں 

  

عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما غلام بلور نے کہا ہے اب تک اس حکومت نے وفاقی وزراء کے قلمدان تبدیل کرنے کے علاوہ عملی طور پر کچھ بھی نہیں کیا،جبکہ وفاقی وزراء خود ایک دوسرے کی وازرتوں کی کارکردگی اور اس میں کرپشن کے حوالے سے انگلیاں اٹھا رہے ہیں، موجو د ہ نئے وزیر ریلوے نے بدلی ہونیوالے وزیر کی ناقص کارکردگی کا خود میڈیا پر اظہار کیا اور بتایا کہ ان کی وجہ سے ریلوے کے محکمے کو کتنا نقصا ن ہوا مگر وزیراعظم نے اسی وزیر کو پروموٹ کرکے وزیر داخلہ بنا دیا۔ایشو آف دی ڈے میں اظہار خیال کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا یہ بات صرف اپوزیشن یا پی ڈی ایم ہی نہیں بلکہ انہیں لانے والے اور ان کے اپنے کارکن بھی کہہ رہے ہیں کہ یہ لوگ ڈلیور کرنے میں ناکام ہو چکے ہیں اگر اب بھی ان لوگوں کو اقتدار سے الگ نہ کیا گیا تو ملک کا مزید نقصان کریں گے،وزیراعظم کو چاہئے کہ وہ اپنی کابینہ کی ناقص کار کر دگی پر صرف بیان ہی نہ دیں بلکہ خود ناکامی کا اعتراف کرتے ہوئے مستعفی ہو جائیں۔

غلام بلور

مزید :

صفحہ اول -