بلاول 18جنوری کو4روزہ  دورے امریکہ روانہ ہوں گے

      بلاول 18جنوری کو4روزہ  دورے امریکہ روانہ ہوں گے

  

کراچی(سٹاف رپورٹر)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری18جنوری کو4روزہ دورے امریکہ روانہ ہوں گے۔پیپلزپارٹی ذرائع کے مطابق بلاول بھٹوزرداری18جنوری کو امریکہ روانہ ہوں گے اور وہ 4 روز وہاں قیام کریں گے۔پارٹی ذرائع نے بتایاکہ بلاول بھٹوزرداری  19 جنوری کوامریکی سینیٹرز سے ملاقات کریں گے۔واضح رہے کہ بلاول بھٹو زرداری نو منتخب امریکی صدر کی دعوت پر امریکہ جا رہے ہیں، بلاول کو جو بائیدن نے تقریب حلف برداری میں مدعو کیاہے۔نو منتخب امریکی صدر جو بائیڈن کی تقریب حلف برداری میں شرکت کے لیے سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری اور بلاول کو دعوت نامے بھی موصول ہو چکے ہیں، جو بائیڈن کی تقریب حلف برداری 20 جنوری کو ہوگی۔

بلاول

مزید :

صفحہ اول -