اگلا وزیراعلیٰ وہ ہوگا جو کراچی کیلئے کام کریگا،عامر لیاقت 

      اگلا وزیراعلیٰ وہ ہوگا جو کراچی کیلئے کام کریگا،عامر لیاقت 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین نے کہا ہے کہ کراچی کا اگلا وزیراعلی وہ ہوگاجوکراچی کیلئے کام کریگا،وزیراعظم عمران خان کے اردگردسب منتخب لوگ نہیں ہیں،ہم منتخب لوگ ہیں اور ہم فارغ بیٹھے ہوئے ہیں،وفاقی کابینہ میں کوئی آنے والا توضرور ہے لیکن جانیوالاکوئی نہیں،یہاں تو مردم شناسی صحیح نہیں ہے،مردم شماری کیاصحیح ہوگی۔خصوصی گفتگوکرتے ہوئے عامرلیاقت نے کہاکہ راولپنڈی اور جی ایچ کیومیں تھوڑا فرق ہے،مولانافضل الرحمن راجہ بازار تک توچلے جائیں گے لیکن جی ایچ کیوتک جانامشکل ہے۔انہوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی نے اپنی راہیں پی ڈی ایم سے جداکرلی ہیں،سندھ اسمبلی میں گزشتہ روزکی وزیراعلی مرادعلی شاہ کی تقریربتاتی ہے کہ انھوں نے اسمبلیوں میں رہناہے،آصف علی زرداری زیرک آدمی ہیں اوراسٹیبلشمنٹ کے ساتھ چلناجانتے ہیں۔عامرلیاقت نے پیش گوئی کی کہ پی ڈی ایم میں مریم نوازکی آوازبھی جلدآنابندہوجائیگی اور صرف فضل الرحمان رہ جائیں گے۔عامرلیاقت نے دعویٰ کیا کہ بلاول بھٹو وہ ہی کررہے ہیں جوان کے والدکہتے ہیں۔تحریک انصاف سے متعلق عامرلیاقت نے کہاکہ فوادچوہدری جہاں جاتے ہیں وہاں اپناکام ضرورکرتے ہیں تاہم وزیراعظم عمران خان کے اردگردسب منتخب لوگ نہیں ہیں،ہم منتخب لوگ ہیں اور ہم فارغ بیٹھے ہوئے ہیں۔

مزید :

صفحہ اول -