گیس کی عدم فراہمی،وزیراعلیٰ کی صنعتکاروں کے موقف کی حمایت

گیس کی عدم فراہمی،وزیراعلیٰ کی صنعتکاروں کے موقف کی حمایت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(اسٹاف رپورٹر)وزیر اعلی سندھ سے صوبے کے صنعتی علاقوں کو گیس کی عدم فراہمی کا نوٹس لیتے ہوئے صنعتکاروں کے وفد نے ملاقات کی اور انہیں مسئلے کے حل کے لئے اپنی کوششوں سے آگاہ کیا۔ صدرفیڈرل بی ایریا ایسوسی ایشن آف ٹریڈ انڈسٹری محمد علی اور ادریس گیگی نے وزیر اعلی سندھ کی جانب سے نوٹس لیئے جانے پر شکریہ ادا کرتے ہوئے بتایا کہ ترجمان سندھ حکومت مرتضی وہاب کی کوششوں سے صنعتی ایسو سی ایشنز کی نمائندوں کی وزیر اعلی سندھ سے ملاقات ہوئی جس میں گیس کی عدم فراہمی کے مسئلے پر بات ہوئی، وزیر اعلی سندھ نے صنعتکاروں کو بتایا کہ حکومت سندھ وفاقی حکومت سے گیس کی فراہمی کے معاملے پر مسلسل رابطے میں ہے۔ اس سلسلے میں وزیر اعظم پاکستان کو خط بھی لکھا گیا ہے۔ وزیر اعلی سندھ سے ملاقات میں فباٹی کے صنعتکار ادریس گیگی نے وزیر اعلی سندھ سے کہا کہ آئین کے مطابق سندھ سے نکلنے والی گیس پر پہلا حق یہاں کے شہریوں کا ہے، کورونا وائرس کی وبائی صورتحال کے باعث ٹیکسٹائل انڈسٹری سے وابستہ افراد کے پاس برآمدی آڈرز موجود ہیں لیکن گیس کی کمی کے باعث ان آڈرز کو وقت پر مکمل کرنا مشکل ہو رہا ہے۔ وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ اور ترجمان سندھ حکومت مرتضی وہاب نے گیس کی عدم فراہمی کے معاملے پر صنعتکاروں کے موقف کی حمایت کرتے ہوئے اپنے تعاون کا بھرپور یقین دلایا ہے۔

مزید :

صفحہ اول -