فراد قتل،  مختلف شہروں میں حادثے، 9جاں بحق، متعدد زخمی 

فراد قتل،  مختلف شہروں میں حادثے، 9جاں بحق، متعدد زخمی 

  

 ملتان‘ کوٹ ادو‘ جام پور‘ راجن پور‘ خانیوال‘ میاں چنوں‘ شجاع آباد‘ مٹھن کوٹ‘ محسن وال‘ صادق آباد‘ قصبہ کالا‘ مظفر گڑھ‘ رحیم یار خان‘ چوک سرور شہید (وقائع نگار‘ تحصیل رپورٹر‘ نامہ نگار‘ نمائندہ خصوصی‘ سپیشل رپورٹر‘ نمائندگان پاکستان)  تھانہ راجہ رام کے علاقے میں تعلقات کے شبہ میں خاوند نے غیرت کے نام پر بیوی کے مبینہ آشنا کو موت کے گھاٹ اتار دیا جبکہ بیوی کو ڈنڈے کے وار سے زخمی کردیا۔ملزم گرفتار۔(بقیہ نمبر43صفحہ 7پر)

پولیس نے لاش قبضے میں قانونی کارروائی شروع کردی ہے۔ تھانہ راجہ رام کے علاقے موضع شاہ پور اوبھا میں  واقع گھر میں گزشتہ روز علی الصبح 32 سالہ لعل خان بلوچ نذیراں بی بی زوجہ نواز کو ملنے آیا۔دونوں کے آپس میں تعلقات تھے۔اس دوران نواز احمدنذیراں بی بی کا شوہرنے غیرت میں آکر ڈنڈے سے لالعل خان اور اپنی بیوی نذیراں بی بی کو تشدد کا نشانہ بنا دیا.جس کی وجہ سے لالعل خان کی موقع پر جاں بحق ہوگیا۔جبکہ نذیراں زخمی ہوئی۔زخمی کو ریسکیو 1122 نے طبی امداد دینے کے بعد نشتر ہسپتال منتقل کردیا۔جہاں اسکا علاج جاری ہے۔اطلاع ملنے پر مقامی پولیس موقع پر آگئی۔جہنوں نے جائے وقوعہ کا جائزہ لیا۔اور شوائد اکٹھے کیئے۔مقتول کا پوسٹ مارٹم کے بعد لاش ورثا کے حوالے کہ۔ پولیس نے ملزم نواز کو گرفتار کرلیا۔ اور مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی یے۔پولیس کا کہنا ہے یہ قتل غیرت کے نام پر کیا گیا تھا۔ شادی سے انکار پر خاتون کو زہریلی چیز کھلا دی گئی جس سے 21سالہ لڑکی موت کے منہ میں چلی گئی۔جبکہ مقامی پولیس نے مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی شروع کردی ہے۔ذرائع سے معلوم ہوا ہے تھانہ صدر کے علاقے چاہ دیوان والا محمد حنیف نے پولیس کو موقف دیا کہ  اسکی 21 سالہ بیٹی فاطمہ حنیف سے محمد نعیم شادی کرنا چاہتا تھامیں نے اور  بیٹی فاطمہ نے شادی کرنے سے  انکار کیا تو نعیم نے فاطمہ کو زہریلی چیز کھلا دی۔ جس سے اسکی حالت غیر ہوگئی۔نشتر ہسپتال  لیجایا گیا۔جہاں وہ دم توڑ گئی۔اطلاع ملتے ہی  مقامی پولیس موقع پر اگئی۔لاش کو قبضے میں لیا۔پوسٹ مارٹم کروانے کے بعد  لاش ورثا کے حوالے کردی۔پولیس تھانہ صدر نے ملزمان کو مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی شروع کردی ہے۔ تین موٹر سائیکل سوار دوست تیز رفتاری کے باعث پھٹہ رکشہ سے ٹکرا گئے،2موقع پر جاں بحق،ایک کی ٹانگیں ٹوٹ گئیں، وارڈ نمبر14سی کا رہائشی بشیر احمد بھٹہ کا نوجوان بیٹا محمد بلال بھٹہ اپنے دوستوں محمد ارسلان فیاض اورمحمد عامر تھہیم کے ہمراہ تونسہ بیراج سے موٹر سائیکل پر سوار واپس گھر آرہے تھے کہ نیو تحصیل کمپلیکس کوٹ ادو کے نزدیک تیز رفتاری کے باعث سامنے سے آنے والے پھٹہ رکشہ سے ٹکرا گئے،حادثہ کے نتیجہ میں بلال بھٹہ اور محمد ارسلان فیاض موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جبکہ محمد عامر شدید زخمی ہوگیا اور اس کی ایک ٹانگ بھی ٹوث گئی،زخمی محمد عامر کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کوٹ ادو لایا گیا تاہم تشویشناک حالت کے باعث اسے نشتر ہسپتال ملتان منتقل کردیا گیاہے۔ تھانہ داجل کی حدود ماڈل ویلیج میں چچا جمیل احمد نے اپنی گیارہ سالہ بھتیجی کو گھر میں اکیلا پا کر گلے پر چھرا پھیر کر قتل کر دیا اور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا اطلاع ملتے ہی ڈی ایس پی داجل ملازم حسین موقع پر پہنچ گیا، تھانہ داجل کی حدود میں چچا نے اپنی سگی بھتیجی گیارہ عابدہ بی بی کو تیز دھار چھرا سے قتل کر دیا اور قتل کرنے کے بعد موقع سے فرار ہو گیا اور محمد اسماعیل کی مدعیت پر داجل پولیس نے تحقیقات شروع کر دی۔  3 نا معلوم افراد تھانہ کوٹ مٹھن کی حدود بستی نور پور میں واقع دوکان میں چوری کر رہے تھے۔ محمد حسین ولد غلام حسین نامی شخص موقع پر پہنچ گیا جس نے پوچھا تم لوگ کون ہو۔ نا معلوم ملزمان کی جانب سے محمد حسین پر کلاشنکوف کے فائر کیئے گئے جس سے مذکورہ شخص کی ہلاکت ہوگئی۔ کوٹ مٹھن پولیس کی جانب سے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ دھند کے باعث ٹریکٹر ٹرالی کھڑی بس سے جاٹکرائی، ٹریکٹر ڈرائیور موقع پر جاں بحق ہوگیا، کوٹ ادو کے نواحی علاقہ تونسہ بیراج پر گذشتہ ایک بجے شب  سواریاں اتارنے کیلئے کھڑی بس نمبری 874LES کوشدیددھند کی وجہ سے عقب سے آنے والی ٹریکٹر ٹرالی نے زوردار ٹکر مار دی،ٹکر کے نتیجے میں ٹریکٹر ٹرالی ڈرائیور موضع پر ہاڑ غیر مستقل غربی کا رہائشی جاویداقبال بھٹار پختہ سڑک پر جا گرا،شدید زخمی حالت میں جاوید اقبال کو تحصیل ہیڈ کوارٹرہسپتال لے جایا جا رہا تھا کہ وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے راستہ میں ہی دم توڑ گیا جبکہ نامعلوم بس ڈرائیور بس کو موقع پر چھوڑ کر فرار ہوگیا۔ دو افراد گاڑیوں کے نیچے آکر جاں بحق ہوگئے، بائی پاس نزد ٹال پلاز ہ روڈ کراس کرتے ہوئے بس کے نیچے آکر ایک نوجوان جو سجاد جومقامی گاؤں کا ہی رہائشی تھا جاں بحق ہوگیا،جبکہ گزشتہ رات 133 چک کے قریب نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا. بعدازاں دھند اور اندھیرے کے باعث متعدد گاڑیاں اوپر سے گزرتی رہی جسکے بعد ڈیڈ باڈی کی شناخت مشکل ہوگئی،پولیس نے ڈیڈ باڈی کو ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا۔ صادق آباد شہر میں KLP روڈ نشتر چوک کے قریب المناک حادثہ پیش آیاجہاں ایک12سالہ بچہ روڈ کراس کرتے ہوئے ٹریکٹر ٹرالی کی ٹکر سے کچلا گیا اور کسی طبعی امداد کے پہنچنے سے پہلے ہی موقع پر جاں بحق ہوگیا۔اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 موقع پر پہنچی اور بچے کی لاش کو THQ پہنچا دیا جہاں بچے کی لاش کی میڈیکل کاروائی کے بعد لاش کو ورثا کے حوالے کردیا اور تھانہ سٹی نے حادثے کی قانونی کاروائی کا آغاز کردیا۔ محنت کش گھر میں چائے بناتے ہوئے آگ لگنے سے جھلس کر جاں بحق ہوگیا، صادق آبا دکے نواحی علاقہ جمال دین والی کا رہائشی غریب محنت کش غلام صفدر شیخ اپنے گھر میں چائے بنا رہا تھا کہ اچانک آگ لگ گئی اور وہ آگ کی لپیٹ میں آکر بری طرح جھلس گیا،زخمیوں کی تاب نہ ہولاتے ہوئے محنت کش غلام صفدر شیخ زندگی کی بازی ہار گیا۔ قاتل روڈ انڈس ہائی وے پر ایک اور جوان چل بسا,موٹر سائیکل اور ٹرک میں تصادم,موٹر سائیکل سوار جانبحق ہوگیا۔ تھانہ کالا کی حدود بستی اسلامی مدرسہ کے نزدیک انڈس ہائی وے پر موٹر سائیکل اور ٹرک میں تصادم ہو گیا جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار عبدالشکور ولد غلام حسین قوم گورچانی سکنہ جمالے والا جانبحق ہو گیا جسے ریسکیو 1122 کے ذریعے آر ایچ سی شادن لنڈ منتقل کر دیا گیا واقعہ کی اطلاع پر تھانہ کالا پولیس ایس ایچ او رانا محمد اقبال, انچارج چیک پوسٹ شادن لنڈ محمد الیاس معہ ٹیم موقع پر پہنچ گئی ٹرک حراست میں لے کر مزید کاروائی شروع کر دی ہے۔ موٹر سائیکل سے گر کر شدید زخمی ہونے والا 3 سالہ کمسن بچہ ہسپتال میں دم توڑ گیا۔ حسین آباد کا رہائشی 3 سالہ سبحان اپنے والد عبدالرزاق کے ہمراہ موٹر سائیکل پر سوار ہو کر جا رہا تھا کہ جمپ لگنے پر وہ سر کے بل سڑک پر جا گرا اور شدید زخمی ہو گیا ورثا نے طبی امداد کیلئے شیخ زید ہسپتال منتقل کیا جہاں طبی امداد کے باوجود وہ جانبر نہ ہو پایا اور دم توڑ گیاہے۔ تیز رفتار مسافر بس اور کار میں تصادم سے 5افراد شدید زخمی ہوگئے‘ مسافر بس کی چھت پر لوڈ 30بکرے ہلاک  ہوگئے‘ زخمیوں کو ہسپتال پہنچا دیا گیا،تفصیل کے مطا بق گذشتہ شب چوک سرور شہید کے نواحی اڈا جام والا کے نزدیک ڈیرہ غازیخان سے لاہور جا نے والی تیز رفتار بس کار سے ٹکرا گئی حادثہ کے نتیجہ میں پانچ افراد شدید زخمی ہو گئے جبکہ بس کی چھت پر لوڈ 30بکرے بھی حادثے کی وجہ سے ہلاک ہو گئے پو لیس تھا نہ سرور شہید نے زخمیوں کو ہسپتال پہنچایا، حادثہ سڑک پر پڑنے والے گڑھوں کی وجہ سے پیش آیا۔

حادثات

مزید :

ملتان صفحہ آخر -