شیخ زید ہسپتال: ملازمین کا احتجاج‘ ریلوے ٹریک بند کرنے کی دھمکی 

شیخ زید ہسپتال: ملازمین کا احتجاج‘ ریلوے ٹریک بند کرنے کی دھمکی 

  

رحیم یارخان (بیورو رپورٹ) شیخ زیدہسپتال کے ملازمین نے تنخواہیں نہ ملنے پراحتجاجی دھرنادیا‘ ضلعی انتظامیہ سے دوسری مرتبہ بھی ناکام ہوگئے‘ 846 ملازمین نے 24گھنٹے(بقیہ نمبر45صفحہ 7پر)

 میں مطالبات تسلیم نہ کئے جانے پر ریلوے ٹریک بندکرنے کی دھمکی دے،خانپور اڈا پردن رات جاری دھرنا سے مین روڈ مکمل طور پربند ہوگیا‘ ضلعی انتظامیہ سے ایک بارپھرمذاکرات ناکام ہوگئے‘ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرریونیوشیخ طاہرحسین ملازمین سے مذاکرات کے لیے احتجاجی دھرنے میں پہنچے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرجنرل کے خطاب کے دوران ملازمین نعرے بازی کرتے رہے ملازمین نے مذاکرات میں احتجاجی دھرنے ختم کرنی بجائے انتظامیہ کو24گھنٹوں کاٹائم دے دیامطالبات تسلیم نہ ہونے پرملازمین نے 24گھنٹوں کے بعدریلوے ٹریک بلاک کرنے کااعلان کردیا‘ اے ڈی سی جی نے کہاکہ ہم ملازمین کو تنخواہیں دینے جا رہے ہیں انتظامیہ کوششوں میں ہے کہ اپنی مکمل انرجی ملازمین کے مسائل حل کرنے میں استعمال کرے، ادھرشہریوں،کسانوں اورٹرانسپورٹرز نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ ملازمین کے دھرنا کو ختم کرایا جائے جس سے لوگ ذہنی مریض بن رہے ہیں۔

دھمکی

مزید :

ملتان صفحہ آخر -