سیکرٹری زراعت جنوبی پنجاب ثاقب علی عطیل کا زرعی یونیورسٹی کا دورہ 

  سیکرٹری زراعت جنوبی پنجاب ثاقب علی عطیل کا زرعی یونیورسٹی کا دورہ 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (سپیشل رپورٹر) سیکرٹری زراعت جنوبی پنجاب ثاقب علی عطیل نے ایم این ایس زرعی یونیورسٹی ملتان کا دورہ کیا۔دورہ کے دوران یونیورسٹی کے تحت تحقیق کیلئے(بقیہ نمبر46صفحہ 7پر)
 لگائی گئی گندم کی ہائبرڈ ودیگر اقسام کے ٹرائلز کامعائنہ کیا۔ اس موقع پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر آصف علی،ڈائریکٹر اورِک ڈاکٹر ذوالفقار علی،اسسٹنٹ ڈائریکٹر انفارمیشن زراعت عبدالصمد سمیت دیگر افسران بھی موجود تھے۔سیکرٹری زراعت کو بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ جامعہ ہذا میں گندم کی ہائبرڈ اقسام پر تحقیق کا عمل جاری ہے۔اب تک جامعہ میں گندم کی 240 سے زائدہائبرڈ اقسام کے ٹرائلز لگائے گئے ہیں۔ اس موقع پر سیکرٹری زراعت نے کہا کہ گندم کی بوائی کیلئے شرح بیج میں کمی،پٹڑیوں پر کاشت،آبپاشی کیلئے پانی کے کم استعمال اور موسمیاتی تبدیلوں کو مد نظر رکھتے ہوئے گندم کی زیادہ پیداوار کے حصول کیلئے ٹرائلز کئے جائیں۔انہوں نے مزید کہا کہ غذائی ضروریات کو پورا کرنے کیلئے گندم کی فی ایکڑ پیداوار میں اضافہ ناگزیر ہے۔سیکرٹری زراعت نے کہا کہ موجودہ حکومت زراعت کی ترقی اور گندم کی فی ایکڑ پیداوار میں اضافہ کیلئے عملی اقدامات اٹھا رہی ہے۔وزیر اعظم پاکستان کے زرعی ایمرجنسی پروگرام کے تحت گندم کی پیداوار میں اضافہ کیلئے 12ارب 54کروڑ روپے کی خطیر رقم سے قومی منصوبہ پر عمل درآمد جاری ہے۔
ثاقب عطیل