ضلع وہاڑی: 76 سی ٹی آئی اسامیوں پر اساتذہ بھرتی کرنیکا فیصلہ 

  ضلع وہاڑی: 76 سی ٹی آئی اسامیوں پر اساتذہ بھرتی کرنیکا فیصلہ 

  

وہاڑی(بیورورپورٹ،نامہ نگار) ڈپٹی ڈائر یکٹر کالجز میاں محمد اطہر نے کہا ہے کہ ضلع وہاڑی میں 76سی ٹی آئی اسامیوں پر اساتذہ کی بھرتی کی جائے گی جس میں سے 70آسامیاں اوپن میرٹ پر ہیں 4اقلیتوں اور 2سپیشل پرسن کوٹہ کی ہیں وہاڑی اور بوریوالا کے کیٹگری(بقیہ نمبر51صفحہ 7پر)

 بی ایس کالجز میں تعلیمی قابلیت ایم فل اور پی ایچ ڈی والے امیدواران کو ترجیح دی جائے گی باقی کالجز میں تعلیمی قابلیت ایم اے، ایم ایس سی اور بی ایس والے امیدواران درخواستیں دے سکتے ہیں امیدواران کیلئے عمرکی کوئی حد نہیں ہے گورنمنٹ پوسٹ گریجوایٹ بوائز کالج وہاڑی میں 09، گورنمنٹ پوسٹ گریجوایٹ گرلز کالج وہاڑی میں 11،گورنمنٹ پوسٹ گریجوایٹ کالج بوریوالا  میں 7، گورنمنٹ ڈگری کالج میلسی میں 06، گورنمنٹ ڈگری کالج ٹبہ سلطان پور میں 2،گورنمنٹ ڈی گری کالج برائے خواتین میلسی میں 08، گورنمنٹ ڈگری کالج برائے خواتین بوریوالا میں 04،گورنمنٹ ڈگری کالج برائے خواتین ٹبہ سلطان پور میں 03، گورنمنٹ ڈگری کالج برائے خواتین لڈن میں 05،گورنمنٹ ڈگری کالج برائے خواتین ماچھیوال میں 02،گورنمنٹ ڈگری کالج برائے خواتین شیخ فاضل میں 04،گورنمنٹ ڈگری کالج برائے خواتین گگو میں 04، گورنمنٹ انسٹیٹویٹ آف کامرس میلسی میں 04، گورنمنٹ کالج آف کامرس بوریوالا میں 05اور گورنمنٹ کالج آف کامرس وہاڑی میں 02آسامیوں پر بھرتیاں کی جائیں گی جس کیلئے پنجاب بھر سے امیدواران 15جنوری 2021ء تک اپنی درخواستیں مع مصد قہ اسناد، شناختی کارڈ (دو سیٹ) کالج کے دفتر میں جمع کرواسکتے ہیں 17جنوری 2021ء کو عارضی لسٹ کالج کے نوٹس بورڈ پر لگادی جائے گی جس پر 18اور 19جنوری 2021ء تک اعتراضات جمع کروائے جا سکتے ہیں 20جنوری 2021ء کو فائنل میرٹ لسٹ لگا دی جائے گی اور 21جنوری تا23جنوری 2021ء تک انٹرویوز لئے جائیں گے کامیاب امیدواران کی لسٹ 25جنوری 2021ء کو لگائی جائے گی جس پر 26اور27جنوری 2021ء تک اعتراضات جمع کروائے جا سکتے ہیں منتخب امیدواران کی آخری میرٹ لسٹ یکم فروری 2021ء کو لگائی جائے گی بھرتی کے آرڈر کا اجراء 02فروری 2021ء کو کیا جائے گا تقرریاں ہائر ایجو کیشن ڈیپارٹمنٹ حکومت پنجاب کے جاری کردہ مراسلہ کی روشنی میں میرٹ کی بنیاد پر کی جائیں گی۔

سی ٹی آئی

مزید :

ملتان صفحہ آخر -