سپیشل ترقیاتی پیکج: راجن پور کیلئے24 مختلف سکیمیں منظور‘ ٹارگٹ فائنل 

  سپیشل ترقیاتی پیکج: راجن پور کیلئے24 مختلف سکیمیں منظور‘ ٹارگٹ فائنل 

  

راجن پور (ڈسٹرکٹ رپورٹر)ضلع راجن پور میں اسپیشل ترقیاتی پیکج کے تحت 24مختلف سکیموں کی منظوری دے دی گئی۔جن کی لاگت 300 ملین روپے ہے۔یہ اسکیمیں محکمہ پبلک ہیلتھ،ہائی وے اور محکمہ صحت کی ہیں۔یہ باتیں ڈپٹی کمشنر راجن پور احمر نائیک نے ڈسٹرکٹ(بقیہ نمبر52صفحہ 7پر)

 ڈویلپمنٹ کمیٹی کے اجلاس کے دوران اسکیموں کی منظوری دیتے ہوئے کہیں۔اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلانگ /ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ فہد بلوچ  کے علاوہ ہائی وے،پبلک ہیلتھ،بلڈنگ اور لوکل گورنمنٹ کے افسران موجود تھے۔اجلاس میں بتایا گیا کہ اسپیشل ترقیاتی پیکج کے تحت این اے 193،194اور195میں 300ملین روپے مختلف منصوبوں پر خرچ کئے جا رہے ہیں۔ڈپٹی کمشنر نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت لوگوں کی فلاح اور بہبود اور ان کو سہولیات فراہم کرنے کے لئے فنڈز فراہم کر رہی ہے۔ان منصوبوں سے عوام کو ریلیف ملے گا۔انہوں نے کہا ہے کہ ان اسکیموں کی متعلقہ افسران روزانہ کی بنیاد پرچیکنگ کریں اور میٹیریل کی کوالٹی کا خاص خیال رکھا جائے۔

احمر نائیک

مزید :

ملتان صفحہ آخر -