امریکا نے الظواہری کے داماد کے سر کی قیمت 70 لاکھ ڈالر مقرر کر دی

امریکا نے الظواہری کے داماد کے سر کی قیمت 70 لاکھ ڈالر مقرر کر دی

  

 واشنگٹن (این این آئی)امریکی محکمہ خارجہ نے القاعدہ کے رہ نما عبد الرحمن المغربی کے بارے میں معلومات فراہم کرنے پر سات ملین ڈالرکا انعام مقررکردیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق المغربی کا شمار القاعدہ کے سرکردہ لیڈروں میں ہوتا ہے اور وہ تنظیم کے موجودہ سربراہ ایمن الظواہری کے داماد ہیں۔ مسلح تنظیموں کے ماہرین المغربی کو لومڑی کے طور پر بیان کرتے ہیں جو بھیس بدلنے اور نظروں سے اوجھل ہونے میں م ہارت رکھتا ہے۔ 2006 میں یہ خبر شائع ہوئی تھی کہ عبدالرحمان المغربی کو پاکستان کے قبائلی علاقے جنوبی وزیرستان میں ایک ڈرون حملے میں ہلاک کر دیا گیا ہے۔گذشتہ روز امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے کہا کہ الظواہری کے داماد عبدالرحمان المغربی اب بھی زندہ ہے اور اس کی تلاش میں مدد دینے اور اس کے بارے میں معلومات فراہم کرنے والواں کو 70 لاکھ ڈالر تک کا انعام دیا جائے گا۔ 

 الظواہری

مزید :

صفحہ اول -