ڈیرہ: جرائم پیشہ عناصر کی فوری گرفتاری‘ پولیس افسروں‘ اہلکاروں کو ٹاسک 

ڈیرہ: جرائم پیشہ عناصر کی فوری گرفتاری‘ پولیس افسروں‘ اہلکاروں کو ٹاسک 

  

ڈیرہ غازیخان (سٹی رپورٹر) آر پی او فیصل رانا نے ریجن کے چاروں اضلاع کو”اینٹی سٹیٹ“ عناصر سمیت ہر قسم کی قانون شکنی میں ملوث افراد کی گرفتاری کے لئے اہداف دے دئیے،ٹارگٹ پورے کرنے والے افسران اور اہلکاروں کو انعامات دئیے جائیں گے جبکہ غفلت اور سستی کے مرتکب اہلکاروں کا سخت محکمانہ احتساب ہو گا،ان خیالات کا اظہار ریجنل پولیس آفیسر(بقیہ نمبر56صفحہ 7پر)

 ڈی آئی جی محمد فیصل رانا نے ریجن کے چاروں اضلاع ڈی جی خان،مظفر گڑھ،لیہ اور راجن پور کے پولیس افسران کو پروفیشنل پولیسنگ کے حوالے سے ہدایات دیتے ہوئے کیا،انہوں نے کہا کہ وطن عزیز کی محبت ہمارا ایمان ہے،اس کی حفاظت کے لئے جان دینا ہماری منزل اور مادر وطن میں قانون پسند اور پر امن معاشرے کا قیام ہماری ذمہ داری ہے جس سے ہم کسی طور پر بھی غافل نہیں ہو سکتے،آر پی او فیصل رانا نے کہا کہ پولیس سمیت قانون نافذ کرنے والے تمام اداروں کی منزل قانون کی حکمرانی ہی ہے،ہم نے اپنے اپنے قانونی اور صوابدیدی دائرے میں کام کرنا ہے،ڈی جی خان میں پولیس اور بارڈر ملٹری پولیس سمیت قانون نافذ کرنے والے دیگر اداروں کی مشترکہ حکمت عملی پر عمل در آمد کے مثبت نتائج سامنے آ رہے ہیں،انہوں نے کہا کہ ریجن کے چاروں اضلاع کی پولیس کو ہر قسم کے قانون شکنوں کی قانون کے مطابق گرفتاری کے حوالے سے نئے اہداف دئیے گئے ہیں،جن کے حصول کے لئے وسائل بھی مہیا کئے جا رہے ہیں،انسانی تقاضوں کو سامنے رکھتے ہوئے دئیے گئے ان اہداف کا حصول ناممکن نہیں،انہوں نے اضلاع کے ڈی پی اوز کو ہدائت کی کہ وہ ان اہداف کو پولیس سرکلز اور تھانوں کی سطح پر اس طرح تقسیم کریں کہ ان اہداف کا حصول ہر حوالے سے ممکن ہو سکے،آر پی او فیصل رانا نے کہا کہ ”اینٹی سٹیٹ“ عناصرسمیت ہر قسم کے قانون شکنوں کے خلاف قانونی کاروائیوں میں میں پولیس اور قانون نافذ کرنے والے دیگر اداروں کو قانون پسند عوام کا مکمل تعاون حاصل ہے اور یہ تعاون و پشت پناہی اہداف کے حصول اور قانون کی حکمرانی کی ضمانت ہے۔

ٹاسک

مزید :

ملتان صفحہ آخر -