حکومت فورسز کو ہر ممکن سہولیات فراہم کریگی‘ ہاشم جواں بخت
رحیم یارخان‘ صادق آباد(بیورو رپورٹ‘ نمائندہ خصوصی) صوبائی وزیر خزانہ مخدوم ہاشم جواں بخت نے پولیس لائن کا دورہ کیا۔ تفصیل کے مطابق وزیر خزانہ مخدوم ہاشم جواں (بقیہ نمبر57صفحہ 7پر)
بخت نے ڈی پی او اسد سرفراز خان کی دعوت پر پہلا دورہ صادق شہید پولیس لائن کیا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاسول لائنز کا یہ پہلا دورہ ہے اور انہیں بڑی خوشی ہوئی ہے کہ ڈی پی او اسد سرفراز حاصل شدہ وسائل کا بہترین استعمال کر رہے ہیں ڈی پی او محکمہ میں جدت اور ٹیکنالوجی کے لیے جو کرنا چاہیں پنجاب فنانس ڈیپارٹمنٹ مکمل سپورٹ کرے گا، وزیر اعظم عمران خان بھی یہی چاہتے ہیں کہ فورسسز کو ضروری ہر ممکن سہولیات سے لیس کیا جائے انہیں مقروض صوبہ ملا لیکن انہوں نے اپنی ترجیحات کا حدف حاصل کیا ملازمین کی تنخواہوں کو اضافہ کیا ہمیں جنوبی پنجاب کے اس ضلع کو ہر لحاظ سے ماڈل ڈسٹرکٹ بناچاہیے، انہوں نے کہا کہ انہیں ادراک ہے کہ ضلع رحیم یارخان پیچیدہ محل وقوع کا حامل ہے جس میں ایک طرف کچہ دوسری جانب ریگستان اور انڈیا کا بارڈر، تیسری جانب دو صوبوں کے سنگم پر ہونے کی وجہ سے اسے سکیورٹی، اضافی گشت کے لیے دیگر اضلاع سے وسائل کی زیادہ ضرورت ہے انہوں نے کہا کہ پنجاب پولیس کو 400 نئی گاڑیاں دی جا رہی ہیں جس میں ضلع رحیم یارخان کا حصہ خاطر خواہ ہو گا۔ اس موقع پر ایم این اے چوہدری جاوید اقبال وڑائچ نے اپنے خطاب میں کہا کہ پولیس اور پولیس کا رویہ تبدیل ہو چکا ہے ہم جرائم کے خلاف نبرد آزما محکمہ کو مکمل سپورٹ کریں گے اگر ان کے ذمہ کچھ لگایا جائے تو وہ حاضر ہیں انہوں نے ڈی پی او اسد سرفراز کی جانب سے اٹھائے جانے والے اقدامات کو سراہا اور کہا کہ اسی طرح کی کاوشیں ہمیں خود مختاری کی منزل تک لے جانے میں کارآمد ثابت ہوں گے انہوں نے وزیر خزانہ سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ وہ رحیم یارخان آئے ہیں تو وہ خود معاملات کو دیکھیں اور ان کے حل کے لیے اپنا کلیدی کردار ادا کریں۔ قبل ازیں ڈی پی او اسد سرفراز خان نے سپاس نامہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہماری چھوٹی چھوٹی کاوشیں ہوتی ہیں جو کہ نظر میں نہیں آتیں لیکن اس میں عوام کا وسیع تر مفاد پنہاں ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 43 لاکھ کے تفتیشی فنڈز کو کراس چیک کے زریعے تقسیم کیا جا رہا ہے تاکہ ایک ایک پیسہ تفتیشی افسران کے کھاتہ میں جائے اور کسی قسم کا ابہام جنم نہ لے، اسی طرح ڈی ایس پی ٹریفک کی کارکردگی کو بڑھانے کے لیے ان کا دفتر پولیس لائن میں تعمیر کر دیا گیا اور عوام کی سہولت کے لیے آن لائن ٹسٹ کا آغاز کر کے ڈرائیونگ لائسنس میں ایجنٹ مافیا اور کرپشن کا خاتمہ کر دیا گیا اور صرف اڑھائی منٹ میں ایک امیدوار ٹسٹ دے کر فوری رزلٹ سے حاصل کر سکے گا۔ انہوں نے کہا کہ ضلع بھر کے تھانہ جات کی ضروری مرمت بھی کروائی جائے گی تاکہ عوام تھانہ سے وحشت کی بجائے اچھا تاثر لے سکیں اور ان کے اندر احساس تحفظ پید ہو۔ صوبائی وزیر خزانہ نے یاد گار شہدا پولیس پر حاضری دی پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتح خوانی کی، انہوں نے ڈی ایس پی ٹریفک کے نئے دفتر کا افتتاح کیا، تقریب میں انہوں نے ایم این اے جاوید اقبال وڑائچ، ایم پی ایز فواذ احمد، چوہدری محمد شفیق، میاں شفیع، ڈی پی او اسد سرفراز اور ایس پی انوسٹی گیشن ارسلان شاہزیب کے ہمراہ پولیس افسران میں 43 لاکھ کے تفییشی چیک تقسیم کئے، ڈی ایس پی ٹریفک پولیس کے دفتر کا افتتاح کیا اور ری کنڈیشنڈ گاڑیوں اور موٹر سائیکلز کا معائینہ کیا۔ اس موقع پر سول سوسائٹی کے نمائندے اور پولیس افسران کی کثیر تعداد موجود تھی، ڈی پی او اسد سرفراز نے تمام مہمان گرامی کی آمد اور قیمتی وقت دینے پر شکریہ ادا کیا۔ صوبائی وزیر خزانہ پنجاب مخدوم ہاشم جواں بخت نے صادق آباد کا دورہ کیا ہے صوبائی وزیر خزانہ مخدوم ہاشم جواں بخت نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ صوبہ بننے کے لیے قانونی طورپر دوک تہائی اکثریت درکار ہوتی ہیں تاریخ میں۔پہلی بار۔جبوبی پنجاب کی آبادی کے لیے ایک تہائی فنڈ الگ مختص کئے انہوں نے مزید کہاکہ ہماری آخری تحصیل ہے یہاں آنے کامقصد یہاں کی محرومیوں کو دور کرناہے جنوبی پنجاب صوبہ بنانے کے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ صوبہ بننے کے لیے قانونی طورپر دوک تہائی اکثریت درکار ہوتی ہیں۔جس سیاسی پارٹی سے صوبے کے حوالے سے بات کرتے ہیں وہ صرف سایست کی حدتک بات کرتے ہیں کوئی اس کو چھوٹا کرنے کی بات کرتاہے کوئی سے میں اضافہ چاہتاہیصوبہ بنانے پر کوئی پارٹی عملی طور پر تیار نہیں ہیں جب ہمیں دوتہائی اکثرت ملی تو آتے ہیں ہم صوبہ بنائیں گے صوبائی وزیر خزانہ نے جنوبی پنجاب کی ڈویلپمنٹ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ تاریخ میں پہلی بارہواہے جنوبی پنجاب کی آبادی کے لیے ایک تہائی فنڈز الگ مختص کئے گئے ہیں پہلے یہ فنڈبجٹ کی کتابوں میں آتے تھے جبوبی پنجاب کو نہیں ملتے تھے جب تک صوبہ نہیں بنتا ہم نے اس خطے میں ڈوپلمنٹ کرنی ہیصوبائی وزیر خزانہ پنجاب ہاشم جواں بخت نے ٹی ایچ کیو اور میگاواٹر سپلائی سیکم کا بھی دورہ کیا۔
ہاشم جواں بخت