صوبہ بھر میں کرپٹ سرکاری ملازمین کیخلاف فوری کارروائی کا حکم 

  صوبہ بھر میں کرپٹ سرکاری ملازمین کیخلاف فوری کارروائی کا حکم 

  

 رحیم یارخان(بیورو رپورٹ) حکومت پنجاب نے صوبہ بھرکی تمام ضلع حکومتوں کوسرکاری محکموں میں کرپشن کرنے والے افسران وملازمین کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لانے کاحکم دیاہے جاری کردہ مراسلہ میں ضلعی حکومتوں کوسرکاری محکموں سے کرپشن کے خاتمہ کے لیے عملی طور پرکرپٹ افسران وملازمین کے خلاف محکمانہ انکوائریوں اورسزاں پرعملدرآمدیقینی(بقیہ نمبر64صفحہ 7پر)

 بنانے کاکہاگیاہے اسی طرح محکمہ انٹی کرپشن کے سربراہان کوکرپشن میں ملوث افسران وملازمین کوقانون کے کٹہرے میں لاکرسخت کارروائی کرنے کابھی کہاگیاہے حکومت پنجاب نے صوبہ بھرکے ایس ایس پی صاحبان کوایک مراسلہ جاری کیاہے جس میں ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنے اپنے اضلاع میں اشتہاری ملزمان کی فوری گرفتاری کے لیے تمام توانائیاں بروئے کارلائیں اوران اشتہاری ملزمان کی جائیدادیں ضبط کی جائیں اس کے علاوہ پولیس کوپابندکیاجائے کہ وہ چالان بروقت عدالتوں میں پیش کرنے کے عمل کویقینی بنائیں۔

حکم

مزید :

ملتان صفحہ آخر -