اداروں کو سیاسی جماعتوں کی بجائے عوام کیساتھ کھڑا ہونیکی ضرورت ہے: سراج الحق 

اداروں کو سیاسی جماعتوں کی بجائے عوام کیساتھ کھڑا ہونیکی ضرورت ہے: سراج ...

  

پشاور(آن لائن)امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے پشاور میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اداروں کوں سیاسی جماعتوں کی بجائے عوام کے ساتھ کھڑا ہونے کی ضرورت ہیں۔یہ اُن کیلئے سوچنے کامقام ہے کہ عوام اُن کے بارے میں کیا رائے رکھتے ہیں۔ ملک اور خصوصاً پشاور اس وقت مختلف مسائل کا کڑھ بن چکاہے شہر اس وقت ماحولیاتی آلودگی، گندے پانی اور ٹریفک مسائل کی آماج گاہ ہے۔کے پی کے کے عوام اس وقت شدید قسم کی بے روزگاری غربت اور افلاس اور مہنگائی کا سامنا کررہے ہیں۔پورے ملک کے عوام پریشان کن صورت حال سے دو چار ہیں عوام کا کوئی پرسان حال نہیں ہیں ہسپتالوں میں مریض رل رہے ہیں مہنگی ادویات کی وجہ سے غریب عوام کیلئے علاج کروانا ایک درد سر ہے۔کورونا کیلئے آئے ہوئے اربوں روپے کے فنڈز کہا غائب ہو گئے کچھ معلوم نہیں ملک میں خورد نی اشیا ضرورت کی چیزیں آٹا، گھی، چینی کی قیمتیں آسمان پرپہنچی ہوئے ہیں عوام کو اس وقت ایک ایسی قیادت کی ضرورت ہیں جو اِن کو اِن مسائل سے چھٹکارہ دلواسکے ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے پشاور میں تنظیمی دورے کے دوران ضلع پشاور کے عہدہ دران سے ملاقات کے دوران کیاضلع پشاور کے امیر جماعت اسلامی جناب عتیق الرحمن نے اُن کو مختلف اقدامات کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔ جماعت اسلامی آنیوالے بلدیاتی الیکشن میں عوام کے توقعات پر پورا اتر تے ہوئے اُن کے مسائل حال کرنے کیلئے اپنی تمام کوششوں کو برو ئے کار لائیگی۔

سراج الحق

مزید :

صفحہ اول -