پسماندہ طبقے کی ترقی موجودہ حکومت کی ترجیحات میں شامل ہیں، کامران بنگش
باڑہ(نمائندہ پاکستان) پسماندہ طبقے کی ترقی موجودہ حکومت کی ترجیحات ہے ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہے قبائلوں کی 70 سالوں کی محرومیاں ختم کرنے کیلئے جدوجہد کر رہے ہیں باڑہ کے مسائل سے اگاہ ہے ایسی سال باڑہ میں دو نئے کالجوں کی بنیاد رکھے گے۔قبائلی عوام کو جلد انضمام کے ثمرات ملے گے ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر اطلاعات کامران بنگش نے باڑہ تحصیل بر قمبرخیل دورہ کے موقع پر مشاورتی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر ممبر صوبائی اسمبلی شفیق افریدی، ڈپٹی کمشنر خیبر محمود اسلم، پی ٹی آئی سینئر رہنما عبدالعنی افریدی سمیت کثیر تعداد میں مقامی مشران،سیاسی وسماجی رہنماوں نے شرکت کی۔انہو ں نے کہا کہ صوبائی حکومت مرج اضلاع کو ملک کے دیگر حصوں کے برابر لانے اور عوام کی معیار زندگی بلند کرنے کے لئے تیز تر ترقی کا منصوبہ بنایا ہے جس پر باقاعدہ عملی کام جاری ہے تعلیم،صحت،ابنوشی،ابپاشی پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے اس کے علاوہ دیگر شعبہ جات کے لئے بھی فنڈذ مختص کی گئی ہے انہوں نے باڑہ ڈگری کالجز میں طلبا سیٹوں میں اضافہ اور مزید دو کالجوں کی منظوری دیکر فزیبلٹی کا اعلان کیا۔اور اگلے سال کالج میں نئے سیشن میں ڈبل شفٹ شروع کرنے کا اعلان بھی کیاانہوں نے ڈسٹرکٹ پریس کلب باڑہ کے لئے فنڈز کی منظوری سمیت دیگر مسائل فوری حل کرنے کا بھی وعدہ کیا۔اخر میں صوبائی وزیر نے گورنمنٹ ہائی سکول جان خان کلی میں پودا لگا کر ممبرصوبائی اسمبلی شفیق افریدی کے ہمراہ باڑہ کے مختلف علاقوں میں جاری ترقیاتی منصوبوں کادورہ بھی کیا۔