مخدوم رشید: پرانی دشمنی پر مخالفین میں تصادم

    مخدوم رشید: پرانی دشمنی پر مخالفین میں تصادم

  

  ملتان (وقا ئع نگار)مخدوم رشید کے علاقے میں پرانی رنجش پر چار افراد  آپس میں لڑ پڑے۔مخالفین کی فائرنگ(بقیہ نمبر67صفحہ 7پر)

 سے ایک شخص بال بال بچ گیا۔ملزمان موقع سے فرار ہوگئے‘ معلوم ہوا ہے تھانہ مخدوم رشید کے علاقے چاہ بنے والا کوٹ ربنواز وہاڑی روڈ ملتان سے محمد عرفان، محمد شہزاد پسران محمد اکرم اقوام بوہنہ سکنائے چاہ حاجیاں والا کوٹ ربنواز بسواری موٹر سائیکل پر گھر جارہے تھے اسی دوران محمد احسن ولد ممتازحسین، وقار حسین ولد اللہ دتہ کھیڑا  کے ساتھ توں تکرار و لڑائی جھگڑا ہو گیا۔ایک دوسرے پر بے دریغ ہوروں مکوں کا آزادانہ استعمال کیا گیا تاہم کوئی زخمی نہ ہوا۔اور نا ہی کوئی جانی نقصان ہوا ہے۔ طیش میں آکر وقار حسین نے اپنے  پسٹل 30 بور سے محمد عرفان پر فائر کیا۔جس سے وہ بال بال بچ گیا۔ ملزمان موقع سے فرار ہو گئے۔جبکہ مقامی پولیس موقع سے پسٹل 30 بور کا چلیدہ خول قبضہ میں لے کر قانونی کارروائی شروع کردی ہے

تصادم

مزید :

ملتان صفحہ آخر -