صوابی میں صحت اور تعلیم کی تمام سہولیات فراہم کرینگے، شہرام ترکئی 

صوابی میں صحت اور تعلیم کی تمام سہولیات فراہم کرینگے، شہرام ترکئی 

  

صوابی(بیورورپورٹ)صوبائی وزیر تعلیم شہرام خان ترکئی نے شاہ منصور میڈیکل کمپلیکس میں 160بستروں پر مشتمل نو تعمیر شدہ وارڈ، نرسنگ، پیرا میڈیکل انسٹی ٹیوٹ اور بعد ازاں صوبائی وزیر تعلیم شہرام خان ترکئی کے حجرہ ترکئی ہاؤس میں صحت انصاف کارڈ پلس کے افتتاح کے موقع پر بڑی تقریب سے خطاب کر تے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ صوابی میں صحت اور تعلیم کی تمام سہولیات مہیا کرینگے اسی طرح کالجوں، یونیورسٹیوں اور سکولوں کا جال بچھایا جس کی وجہ سے صوابی ترقی کی راہ پر گامزن ہے انہوں نے کہا کہ پچھلی حکومتوں نے صوابی کی محرومیوں کا ازالہ کرنے کے لئے کچھ بھی نہیں کیا لیکن ہماری حکومت نے اقتدار میں آکر صوابی سمیت پورے خیبر پختونخو ا کی تقدیر بدل دی۔انہوں نے کہا کہ صحت انصاف کارڈ پلس کا منصوبہ وزیر اعظم عمران خان کا خیبر پختونخوا عوام کے لئے سب سے بڑا تحفہ ہے۔2014میں ہماری حکومت نے خیبر پختونخوا میں صحت انصاف کارڈ پلس کا منصوبہ متعارف کرایا تھا جس کے تحت اب صوبہ بھر کے عوام کو یہ سہولیات میسر ہو گی۔ ہماری حکومت نے غریب عوام کے دکھ درد اور غربت کو مد نظر رکھ کر صحت کا یہ عظیم منصوبہ بنایا۔ جس کے تحت سرکاری ہسپتالوں میں دس لاکھ روپے تک مفت علاج اور آپریشن کی جائے گی۔ وزیر اعظم عمران خان کا منشور ہے کہ ہر فرد کو یہ سہولت مل سکے آج ہم فخر سے کہہ رہے ہیں کہ صحت انصاف منصوبہ صوبے کا میگا پراجیکٹ ہے ماضی کی حکومتوں کے نمائندے جب اقتدا ر میں آتے تو عوام کا سامنانہیں کر تے جس کی وجہ سے صوابی سمیت پورا خیبر پختونخوا پسماندگی کا شکار رہا۔

مزید :

صفحہ اول -