صوبائی وزیر جہانزیب کھچی کی ڈپٹی کمشنر سے ملاقات‘ اہم امور پر تبادلہ خیال

  صوبائی وزیر جہانزیب کھچی کی ڈپٹی کمشنر سے ملاقات‘ اہم امور پر تبادلہ خیال

  

وہاڑی(بیورورپورٹ،نامہ نگار)صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ جہانزیب خان کھچی نے ڈپٹی کمشنر وقاص رشید سے ملاقات کی۔ ملاقات میں میلسی کی ترقیاتی سکیموں، بلد یاتی(بقیہ نمبر69صفحہ 7پر)

 اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) وقاص رشید نے اس موقع پر کہا کہ حکومت پنجاب کی ہدایت پر سالانہ ترقیاتی پروگرام کے تحت 11کروڑ50لاکھ روپے سے میلسی کے دیہی علاقوں میں ترقیاتی کاموں پر عملدرآمد جاری ہے ترقیاتی کاموں کی بروقت تکمیل کیلئے کوشاں ہیں دیہی علاقوں میں بنیادی سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہے جس کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جار ہے ہیں انہوں نے مزید کہا کہ ترقیاتی سکیموں میں معیار اور شفافیت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا اسسٹنٹ کمشنر ز ترقیاتی کاموں کی نگرانی کریں گے تاکہ ترقیاتی کاموں کے معیار اور شفافیت کو یقینی بنایا جاسکے اور کام کی رفتار کو سست نہ ہونے دیا جائے۔ صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ جہانز یب خان کھچی نے کہا ہے کہ موجود ہ حکومت ترقیاتی کاموں پر خصو صی توجہ دے رہی ہے وزیر اعلی پنجاب نے میلسی میں ترقیاتی کاموں کیلئے اربوں روپے کی گرانٹس جاری کی ہیں ترقیاتی فنڈز کو بھر پور انداز میں استعمال لاتے ہوئے عوامی مطالبہ کو پورا کیا جائے گا میلسی شہر کے ساتھ ساتھ دیہی علاقوں میں بھی ترقیاتی کاموں کو مقررہ مدت میں مکمل کرا کے عوام کے سامنے سرخرو ہوں گے تاکہ دیہی علاقوں میں عوام کا معیار زندگی بہتر ہو سکے اس موقع پر اے ڈی سی فنانس اینڈ پلاننگ مظفر خان بھی موجود تھے۔

تبادلہ خیال

مزید :

ملتان صفحہ آخر -