ہم نے شناختی کارڈ کو صحت کارڈ میں تبدیل کردیا، تیمور جھگڑا 

ہم نے شناختی کارڈ کو صحت کارڈ میں تبدیل کردیا، تیمور جھگڑا 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

صوابی(بیورورپورٹ) صوبائی وزیر برائے صحت وفنانس تیمور سلیم جھگڑا نے شاہ منصور میڈیکل کمپلیکس میں 160بستروں پر مشتمل نو تعمیر شدہ وارڈ، نرسنگ، پیرا میڈیکل انسٹی ٹیوٹ اور بعد ازاں صوبائی وزیر تعلیم شہرام خان ترکئی کے حجرہ ترکئی ہاؤس میں صحت انصاف کارڈ پلس کے افتتاح کے موقع پر بڑی تقریب سے خطاب کر تے ہوئے کیا۔ان کا کہناتھا کہ صحت انصاف کارڈ پلس منصوبے پر سالانہ بیس کروڑ روپے خرچ ہونگے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت کی پہچان محکمہ صحت ہے۔انہوں نے کہا کہ باچا خان میڈیکل کمپلیکس شاہ منصور میں 160نئے بستروں پر مشتمل وارڈ کے قیام سے ہسپتال میں یہ تعداد چھ سو تک بڑھے گی انہوں نے کہا کہ صوابی میں وومن اینڈ چلڈرن ہسپتال کا سنگ بنیاد جلد رکھا جائیگا۔ صوبہ خیبر پختونخوا میں قومی شناختی کارڈ کو صحت کارڈ بنا دیا گیا ہے خیبر پختونخوا کا شناختی کارڈ ہولڈر جہاں بھی ہو گا وہاں اپنا مفت علاج کریگاجب کہ صحت انصاف کارڈ کی سہولت امریکہ میں بھی نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ایک بہت بڑا میگا پراجیکٹ ہے انہوں نے کہا کہ کسی کو آپریشن کے لئے پیسے درکار ہو تے جب کہ کسی کو علاج کے لئے پیسے نہیں ہو تے 2019میں ہم نے منعقدہ اجلاس میں صحت کارڈ میں توسیع کرنے کا فیصلہ کیا یہ اعزاز پاکستان اور خصوصاً ہمارے صوبے کو حاصل ہے جب کہ یورپ اور امریکہ میں بھی اب تک صحت کارڈ کا نظام رائج نہیں ہے انہوں نے کہا کہ اس کا کریڈٹ وزیر اعظم عمران خان اور وزیر اعلی محمود خان کو جاتا ہے عوام کی آسانی کے لئے ہم نے شناختی کارڈ کو صحت کارڈ میں تبدیل کرد یا ہے اس صحت کارڈ پلس کے منصوبے پر سالانہ بیس کروڑ روپے خرچ ہونگے عوام اس کا صحیح استعمال کریں۔ صحت کے شعبے میں دیگر ہسپتالوں کے مسائل کے حل کے لئے فنڈ فراہم کرینگے۔

مزید :

صفحہ اول -