مظفر گڑھ: بار الیکشن‘ 12 ممبران کے نام ووٹر لسٹ  سے غائب‘ لائبریرین‘ کمپیوٹر آپریٹر کو نوٹس

 مظفر گڑھ: بار الیکشن‘ 12 ممبران کے نام ووٹر لسٹ  سے غائب‘ لائبریرین‘ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 مظفرگڑھ(نامہ نگار)ڈسٹرکٹ بار مظفرگڑھ کی ووٹر لسٹ سے 12 ووٹ ممبران کے نام غائب ہونے کے معاملے پر سیکرٹری(بقیہ نمبر45صفحہ 6پر)
 بار نے لائیبریرین اور کمپیوٹر آپریٹر کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا ہے، سیکرٹری بار ملک شفیق الرحمن ملانہ ایڈووکیٹ نے بتایا کہ بار کے 09 جنوری کے الیکشن کے روز ووٹر لسٹ سے بار کے 12 ووٹ ممبران کے نام غائب پائے گئے، حالانکہ انکے نام پنجاب بار کونسل نے بھی ان لسٹ کئے ہوئے تھے، نام نہ ہونے کی وجہ سے مذکورہ ممبران ووٹ کاسٹ نہ کر سکے، جنہوں نے بار عہدے داران کو شکایت کی، جس پر سیکرٹری بار نے ذمہ داران کو شوکاز جاری کر دیا ہے۔
نوٹس