محکمہ زراعت راجن پور: فیلڈ اسسٹنٹ‘ زراعت  انسپکٹرز کی 36 سیٹیں خالی‘ سسٹم درہم برہم

محکمہ زراعت راجن پور: فیلڈ اسسٹنٹ‘ زراعت  انسپکٹرز کی 36 سیٹیں خالی‘ سسٹم ...

  

 راجن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر) راجن پور،محکمہ زراعت میں فیلڈ اسسٹنٹ اورزراعت انسپکٹرز کی 36 سیٹیں اور بیلدار وں (بقیہ نمبر44صفحہ 7پر)

کی 17سیٹیں خالی پڑی ہیں فیلڈ آفیسران واہلکاروں کی عدم تعیناتی سے فصلات کاٹارگٹ حصول بھی ناممکن ہوگیا۔ تفصیلات کے مطا بق ضلع راجن پور میں محکمہ زراعت کے فیلڈاسسٹنٹ اور زراعت انسپکٹرز کی 58 میں سے 36 سیٹیں خالی پڑی ہیں جبکہ بیلداروں کی 44  میں سے 17 سیٹیں خالی پڑی ہیں جس کی بدولت کسا نوں کو فصلات بارے مشورے اُن کے ساتھ میٹنگز اور سب سے بڑھ کر فصلات کے ٹارگٹ کا حصول انتہائی مشکل ہوچکا ہے دوسری جانب ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت محمد آصف کا کہنا تھا کہ گذشتہ دوسالوں سے یہ سیٹیں خالی پڑی ہیں پنجاب کے دیگر اضلاع سے بھرتی ہونے والے آفیسران واہلکار تعیناتی رپورٹ دینے کے بعد اپنے آبائی اضلاع میں تبادلہ کرا لیتے ہیں جس کی وجہ سے راجن پور میں محکمہ زراعت کے فیلڈاسسٹنٹ اور زراعت انسپکٹرز کی سیٹیں خالی پڑی ہیں کسانوں محمدافضل، محمدحیات، عبدالرحمن، علی محمد چوہدری ودیگر نے وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان خان بزدار سے ضلع راجن پور میں محکمہ زراعت میں آفیسران کی خالی سیٹوں پر فوری تعیناتی کا مطا لبہ کیا ہے۔

درہم برہم

مزید :

ملتان صفحہ آخر -