کورونا وائرس نے عالمی سطح پر تباہی مچائی، پاکستان الحمداللہ محفوظ رہا، اسد قیصر 

کورونا وائرس نے عالمی سطح پر تباہی مچائی، پاکستان الحمداللہ محفوظ رہا، اسد ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

صوابی(بیورورپورٹ) سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ جہاں کرونا وائرس نے عالمی سطح پر تباہی مچاہی وہاں پاکستان عالمی سطح پر پہلے بھی کرونا وائرس سے محفوظ رہا جب کہ اب نئی لہر سے بھی اللہ پاک پاکستانی عوام کو محفوظ رکھیں گے۔ تاہم عوام اس ایس او پیز پر عملدر آمد کر کے اپنی صحت کی حفاظت کو یقینی بنانے میں اپنا کر دار ادا کریں ان خیالات کااظہار انہوں نے باچا خان میڈیکل کمپلیکس شاہ منصور میں میڈیکل کمپلیکس میں 160بستروں پر مشتمل نو تعمیر شدہ وارڈ، نرسنگ، پیرا میڈیکل انسٹی ٹیوٹ اور بعد ازاں صوبائی وزیر تعلیم شہرام خان ترکئی کے حجرہ ترکئی ہاؤس میں صحت انصاف کارڈ پلس کے افتتاح کے موقع پر بڑی تقریب سے خطاب کر تے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ  اس وباء سے دنیا کے ممالک اور خصوصاً ہمارے پڑوسی ممالک کی معیشت خراب ہوئی تھی لیکن ہماری حکومت کی بہتر پالیسیوں کی وجہ سے پاکستانی معیشت سنبھل گئی ہے۔ پاکستان میں کرونا سے لڑنے میں وزیر اعظم عمران خان کی پالیسیاں خوش آئند رہی پاکستانی عوام نے اس حوالے سے اپنا کر دار ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ صوابی میں ایک کروڑ چالیس لاکھ روپے کی لاگت سے ہسپتال کی ایک اور نئی عمارت تعمیر کی جارہی ہے انہوں نے وزیر صحت کو ہدایت کی کہ وہ ہسپتال میں مسنگ فیسلٹی جلد دور کریں انہوں نے کہا کہ گدون صنعتی بستی کو رسائی کے لئے ایک نئی سڑک تعمیر کی جائے گی جب کہ صوابی مردان دو رویہ روڈ کی تعمیر کا کام شروع ہو چکا ہے اور اسے بر وقت پایہ تکمیل تک پہنچایا جائیگا انہوں نے کہا کہ ضلع بھر میں گیس اور بجلی کے نئے منصوبوں پر کام جاری ہے صوابی میں معذور افراد کے لئے سکول اور ہسپتال کا افتتاح رواں ماہ کے آخر میں وزیر اعظم عمران خان کرینگے۔ انہوں نے کہا کہ ہم عوام کے فلاح و بہبود کے لئے سیاست کر تے ہیں اپوزیشن کی طرح سیاست کرنے کے قائل نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت میں رہ کر آمدن سے زائد اثاثے نہیں بنائے میری حکومتی مراعات اور سب کچھ عوام کے لئے ہیں۔صحت انصاف کارڈ کی فراہمی پر خیبر پختونخوا سمیت پورے ملک کے عوام کو مبارک باد دیتا ہوں یہ عمران خان کا کے پی کے کے عوام کے عظیم تحفہ ہے پورے ملک کے عوام کا شناختی کارڈ صحت انصاف تصور ہو گا۔انہوں نے کہا کہ افغانستان کے ساتھ پہلی مرتبہ اچھے تعلقات قائم کئے افغانستان میں قیام امن پاکستان کے مفاد میں ہو گا افغانستان کے راستے وسطی ایشیاء کے ممالک کے ساتھ تجارت کے لئے نئے راستے کھل جائیں گے خیبر پختونخوا کے تمام حقوق حاصل کر کے رہیں گے خواہ وہ بجلی کی مد میں ہو یا گیس کی مد میں انہوں نے کہا کہ ٹوبیکو سیس کم کر کے کاشتکاروں کو صحیح ریٹ دلوائیں گے۔ 

مزید :

صفحہ اول -