لودھراں: کنڈونیشن فیس کا تعین مشکل‘ اراضی کی  خرید و فروخت بند‘ قومی خزانے کو بھاری نقصان

لودھراں: کنڈونیشن فیس کا تعین مشکل‘ اراضی کی  خرید و فروخت بند‘ قومی خزانے ...

  

 گوگڑاں (نمایندہ پاکستان) لودھراں میں زمینوں کی خریدوفروخت کے وقت فیسوں کی مد جمع ہونے والی سرکاری خزانے(بقیہ نمبر47صفحہ 7پر)

 میں رقم کا سلسلہ ٹھپ ہوکر گیا گزشتہ روز لوگوں نے ضلعی انتظامیہ کی طرف سے جاری کنڈونیشن فیس کے پراسس کو عذاب کہتے ہوئے کہا کہ اب زمین لینے اور دینے کیلئے کنڈونیشن فیس کا تعین کرنے کیلئے ایک ماہ دو ماہ لگ جاتے ہیں جس  پارٹی نے زمین لینی ہوتی ہے اکثر افراد بیرونی ممالک سے بھی آئے ہوئے ہوتے ہیں مقامی افراد بھی بیان نہ ملنے تک پیمنٹ نہیں دیتے لودھراں میں اکثر اوقات یہ بھی دیکھنے کو آیا ہے کہ زمینوں کی خریدوفروخت کے زبانی معاہدے پر سودے کر لیے جاتے ہیں بروقت انتقال نہ ملنے سے پلاٹوں کے طے شدہ سودے بھی ختم ہوجاتے ہیں جس وجہ سے دونوں فریقین کے مابین معاملہ شدید جھڑپوں پر پہنچ جاتا ہے لودھراں کے ریونیو افسران نے کنڈونیشن فیس کے حوالے سے شہریوں کا جینا محال کر رکھا ہے زمینوں کی خریدوفروخت نہ ہونے سے سرکاری خزانے میں جمع ہونے والی کروڑوں روپے کی آمدنی ٹھپ ہوکر رہے گئی پٹواریوں قانگو اسسٹنٹ کمشنر سمیت دیگر افسران کی رپورٹ پر بھی کئی کئی دن سائلین کو دھکے کھانے پڑتے ہیں۔

بھاری نقصان

مزید :

ملتان صفحہ آخر -