محکمہ لودھراں: 300 ملازمین کی جعلی اپ گریڈیشن  کا معاملہ ٹھپ‘ سرکاری خزانے کو بھاری نقصان

  محکمہ لودھراں: 300 ملازمین کی جعلی اپ گریڈیشن  کا معاملہ ٹھپ‘ سرکاری خزانے ...

  

 گوگڑاں نمایندہ پاکستان محکمہ صحت میں تین سو ملازمین کی جعلی اپ گریڈیشن کا معاملہ ٹھپ ہوگیا‘ سرکاری خزانے کو کروڑوں (بقیہ نمبر48صفحہ 7پر)

روپے کی غیر قانونی پینٹ کی ریکور واپس نہ ہوسکی‘ تفصیلات کے مطابق کرپٹ عناصر نے مل کر پیرا میڈکس سے بھاری رشوت کے عوض تین سو ملازمین کی جعلی اب گریڈیشن کردی تاہم سابق سی او محکمہ صحت لودھراں ڈاکٹر طارق گیلانی کے تبادلہ کے بعد آنے والے سی او ہیلتھ ڈاکٹر افتخار گجر ہونے والی اپ گریڈیشن کے تمام ریکارڈ کو چیک کرتے ہوئے اپ گریڈیشن کو غیر قانونی جعلی قرار دیتے ہوئے تمام ملازمین کو ریولڈ کرتے ہوئے اپ گریڈیشن ختم کرتے ہوئے ملازمین کو ریکوری ڈال دی ریکوری ڈالنے والے سابق سی او ہیلتھ افتخار گجر نے موقف اختیار کرتے ہوئے کہا تھا کہ ملازمین کی سینیارٹی لسٹ کو مد نظر رکھتے اپ گریڈیشن کرنے کی بجائے جعلی سکیل بانٹ دیے گیے ہیں اور نہ ہی اپ گرڈیشن کیلے کوئی ڈی پی سی کرائی گئی جو اب گریڈیشن سیکرٹری ہیلتھ پنجاب نے کرنی تھی وہ غیر قانونی سی ای او ہیلتھ نے اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے کردی اپ گرڈیشن دو ہزار گیارہ سے کی گئی جب کہ کچھ ملازمین دو ہزار گیارہ میں سرکاری ملازمین  ہی نہیں تھے ان کو بھی اپ گریڈ کردیا گیا چند ملازمین ایسے بھی ہیں جن کا سکیل 9 سے 11 بنتا ہے مگر ان کو غیر قانونی طریقے سے 14 سے 16 سکیل دے دیا گیا جیسے لودھراں میں ڈسپنسروں کا آج بھی حکومت پنجاب کی بجٹ بک میں بھی 9 سکیل ہے اور سیٹیں بھی 9 سکیل تک سینگشن ہیں ضلع لودھراں  میں ایک اور بڑا فراڈ یے بھی کہ ڈسپنسروں کی کل سیٹیں 93 سینگشن ہیں مگر ضلع لودھراں  میں اس وقت ڈسپنسر بھرتی  120  کے قریب ہیں جب سیٹیں 93 سینگشن ہیں تو بھرتی اتنے زیادہ ڈسپنسر کیسے ہوگئے اسی طرح تمام ڈسپنسر غیر قانونی اپ گریڈیشن لے کر عرصہ دو سال سے تنخواہ 14 سکیل پر لے رہے ہیں ایسا محسوس ہوتا لودھراں میں قانون نام کی کوئی چیز نہیں ہے روز نامہ پاکستان نے ہمیشہ نے ہمیشہ اس کرپشن پر بہترین طریقے سے حق سچ کی آواز بلند کی ایک اور حیران کن امر ہے کہ لودھراں محکمہ صحت کے اپ گریڈ ہونے والے ڈسپنسرں کا سرکاری بجٹ بک میں آج تک سکیل 9 درج ہے کیونکہ سیکرٹری فنانس نے بھی نئے سال کی بجٹ بک میں لودھراں کی جعلی اپ گرڈیشن کو نہ مانتے ہوئے سینگشن سیٹوں کے مطابق بجٹ بک بنائی ہے‘ محکمہ صحت کے ملازمین جعلی اپ گرڈیشن کے مطابق تنخواہیں وصول کر رہے ہیں اسی طرح جعلی اپ گرڈیشن کو دو سال ہونے والے ہیں ابھی تک کوئی بھی ریکوری عمل نہیں اسگی اور نہ ہی جعلی دیے گیے سکیل ختم ہوسکے ہیں۔

جعلی اپ گریڈیشن

مزید :

ملتان صفحہ آخر -