ڈیرہ: تاجروں کی مشاورت سے مختلف اشیاء  کے ازسرنو نرخ مقرر‘ لسٹ آویزاں کرنیکا حکم

  ڈیرہ: تاجروں کی مشاورت سے مختلف اشیاء  کے ازسرنو نرخ مقرر‘ لسٹ آویزاں ...

  

 ڈیرہ غازی خان (ڈسٹرکٹ بیورو رپورٹ) ضلع ڈیرہ غازی خان میں تاجروں کی مشاورت سے  تیس سے زائد اشیائے (بقیہ نمبر50صفحہ 7پر)

خورد و نوش کے نرخ از سر نو متعین کردیئے گئے اور ڈپٹی کمشنر کی طرف سے نئے نرخ کا نوٹیفکیشن بھی جا ری کر دیا گیا ہے نئے نرخ فوری طور پر ضلع بھر میں نافذالعمل ہوں گے نرخنامے نمایاں جگہوں پر آویزاں کرنے کے ساتھ اشیائے خوردونوش کی دستیابی یقینی بنانے کے لیے بھی ہدایات جاری کردی گئیں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو بھی واضح ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ وہ شہر کے ساتھ قصبات میں بھی سرکاری نرخوں پر اشیائے خورد نوش کی فروخت یقینی بنائیں اشیاء میں ملاوٹ اور ذخیرہ اندوزی کرنے والوں کو بے نقاب کرنے کے ساتھ نشان عبرت بنایا جائے گا  ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ محمد علی اعجازنے کہا کہ تاجر نئے نرخ پر عملدرآمد کرائیں۔ قبل ازیں ڈپٹی کمشنر آفس میں ضلعی پرائس کنٹرول کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا جس کی صدارت ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس و پلاننگ عبد الغفار نے کی۔اجلاس میں جن اشیاء کے نرخ از سر متعین کئے گئے ان میں بیس کلو آٹے کا تھیلا 860روپے، دس کلو 430روپے میں فروخت ہو گا دال چنا موٹی 115روپے فی کلو،باریک 104روپے، دال مسور باریک 144روپے اور موٹی117روپے، دال ماش دھلی چمن 240روپے اور برما 219روپے، دال مونگ دھلی 210روپے اور بغیر دھلی 180روپے، چنا سفید موٹا 116روپے، باریک 95روپے، بیسن 105روپے، چاول کرنل کچی اور پکی 118روپے، کرنل چھوٹی 85روپے، چاول اری چھ 60روپے، سوجی اور میدہ 66روپے، دہی 90روپے، چھوٹا گوشت 650روپے، بڑا گوشت 400روپے، کوئلہ لکڑی 50روپے فی کلو فروخت ہو گا سو گرام وزن کی روٹی چھ روپے اور خمیری سات روپے میں فروخت ہو گی. چینی سفید ایکس مل کے ساتھ دو روپے اضافہ کے ساتھ فروخت ہو گی. دودھ 85روپے فی لٹر میں فروخت ہو گا. مارکیٹ کمیٹی پھل اور سبزیوں کے نرخ روزانہ کی بنیاد پر متعین کرے گی. لائیو سٹاک مرغی او رانڈے جبکہ فشریز مچھلی کے روزانہ کی بنیاد پر نرخ متعین کریں گے۔

نرخ مقرر

مزید :

ملتان صفحہ آخر -