قتل مقدمہ میں سزائے موت پانیوالے ملزم کی سزا  کے خلاف اپیل پر سماعت 10 فروری تک ملتوی

 قتل مقدمہ میں سزائے موت پانیوالے ملزم کی سزا  کے خلاف اپیل پر سماعت 10 فروری ...

  

 ملتان (خصوصی رپو رٹر)لاہور ہائیکورٹ ملتان کے ڈویژن بینچ نے قتل کے مقدمہ میں سزائے موت پانے والے ملزم کی سزا کے خلاف اپیل پر سماعت 10 فروری تک (بقیہ نمبر55صفحہ 7پر)

ملتوی کرنے کا حکم دیا ہے۔ قبل ازیں عدالت عالیہ میں مدعی کے وکیل قاضی صدر الدین علوی نے موقف اختیار کیا کہ سال 2016 میں گدائی کے علاقے ٹومی ضلع ڈیرہ غازی خان میں پانچ افراد نے دشمنی کی بنیاد پر احمد بخش نامی شخص کو بیہمانہ طور پر قتل کر دیا تھا جس پر سیشن عدالت نے ملزم مختیار حسین کو تمام گواہوں اور ثبوتوں کی روشنی میں سزائے موت اور دیگر چار ملزمان عبدالستار،شیر محمد، محمد اقبال اور ریاض حسین کو شک کی بنیاد پر بری کردیا تھا۔ جبکہ صفائی کے وکلا نے ملزم کو بے گناہ ثابت کرنے کی کوشش کی تھی۔ دونوں فریقین کے وکلا دلائل سننے کے بعد فاضل بینچ نے اپیل پر سماعت 10 فروری تک ملتوی کردی ہے۔اس موقع پر مقتول احمد بخش کا والد اللہ بخش بھی عدالت عالیہ میں پیش ہوا۔

اپیل

مزید :

ملتان صفحہ آخر -