مشرف کیخلاف فیصلے پر تنقید، عدلیہ  نے فروغ نسیم کی معافی قبول کر لی 

مشرف کیخلاف فیصلے پر تنقید، عدلیہ  نے فروغ نسیم کی معافی قبول کر لی 

  

پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک)پشاور ہائیکورٹ میں پرویزمشرف غداری کیس میں خصوصی عدالت کے ججز کیخلاف وفاقی وزراء کی پریس کانفرنس کے معاملے کی سماعت ہوئی۔وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم نے پشاور ہائیکورٹ میں معافی مانگ لی اور کہا وہ اپنے بیان پرنادم ہیں۔ وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم عدالت میں پیش ہوئے اور کہا ان کیلئے عدالتوں کا احترام سب سے اہم ہے، اپنے بیان پرنادم ہیں۔عدالت نے وفا قی وزیر قانون فروغ نسیم کو پیشی سے استثنیٰ دیدیا جبکہ وزیراعظم کے معاون خصوصی شہزاد اکبر اور فردوس عاشق اعوان کودوبارہ نوٹس جاری کر دیے۔

معافی قبول 

مزید :

صفحہ اول -