قتل مقدمہ میں سزائے موت اور عمر قید  کی سزا پانے والے تین مجرموں کی  اپیلوں پرسماعت 11 فروری تک ملتوی

قتل مقدمہ میں سزائے موت اور عمر قید  کی سزا پانے والے تین مجرموں کی  اپیلوں ...

  

 ملتان (خصوصی رپو رٹر)لاہور ہائیکورٹ ملتان بنچ نے نے قتل کے(بقیہ نمبر59صفحہ 7پر)

 مقدمہ میں سزائے موت اور عمر قید کی سزا پانے والے تین مجرموں کی اپیلوں پرسماعت 11 فروری تک ملتوی کرنے کا حکم دیا ہے۔ اس موقع پر ملزمان کی جانب سے سینئر و معروف قانون دان سردار لطیف خان کھوسہ عدالت میں پیش ہوئے۔ وقت کی کمی کے باعث اس درخواست پر سماعت ملتوی کر دی گئی عدالت عالیہ نے سردار لطیف کھوسہ سے استفسار کیا کہ انہیں کون سا دن سوٹ کرتا ہے جس پر انہوں نے کہا کہ کسی بھی جمعرات کی پیشی دے دیں عدالت عالیہ نے پوچھا کہ آپ جمعرات کا دن تو لاہور میں گزارتے ہیں تو لطیف کھوسہ نے جواب دیا کہ ایسی کوئی بات نہیں آپ جمعرات کی پیشی دے دیں اس مقدمہ میں ملزم محمد سلیم کو سزائے موت ملزمان شاہد اقبال اور عاصم کو عمر قید کی سزا ہوئی تھی ملزمان نے 2015 میں ایک شہری کو قتل کیا تھا۔

سزائے موت

مزید :

ملتان صفحہ آخر -