حکومت لائیو سٹاک کی اپ گریڈیشن کیلئے  بھرپور اقدامات کررہی ہے‘ آفتاب احمد پیرزادہ

حکومت لائیو سٹاک کی اپ گریڈیشن کیلئے  بھرپور اقدامات کررہی ہے‘ آفتاب احمد ...

  

ڈیرہ غازی خان (ڈسٹرکٹ بیورو رپورٹ) سیکرٹری لائیو سٹاک (بقیہ نمبر60صفحہ 7پر)

جنوبی پنجاب آفتا ب احمد پیرزادہ نے کہا ہے کہ محنتی او رٹاسک مکمل کرنے والے افسران محکمے کااثاثہ ہیں عزت و تکریم کے ساتھ حوصلہ افزائی کاسلسلہ جاری رکھاجائے گا. انہوں نے یہ بات افسران کے اعزاز میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی. اس موقع پر انہوں نے ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈیرہ غازیخان ڈاکٹر توصیف طاہر کو بہترین کارکردگی پر شیلڈدی. ڈائریکٹر جنرل لائیو سٹاک جنوبی پنجاب ڈاکٹر منصور احمد اور دیگر موجود تھے. سیکرٹری لائیو سٹاک نے کہاکہ حکومت پنجاب لائیو سٹاک کی بہتری کیلئے اقدامات کررہی ہے. دودھ، گوشت اور انڈوں کی پیداوار میں اضافہ کیلئے مویشی پال حضرات کو سہولیات فراہم کرنا ہوں گی. انہوں نے کہاکہ افسران بہتر کارکردگی کا سلسلہ جاری رکھیں.  ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر توصیف طاہرنے کہا کہ سیکرٹری لائیو سٹاک اور اعلی حکام کی طرف سے حوصلہ افزائی اچھا اقدام ہے کارکردگی مزید بہتر کرنے کیلئے تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لائی جائیں گی۔

آفتاب پیرزادہ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -