سرکاری رقوم میں خورد برد‘ موٹر وے پولیس  کا پرائیویٹ کیشیئر گرفتار‘ تفتیش شروع

سرکاری رقوم میں خورد برد‘ موٹر وے پولیس  کا پرائیویٹ کیشیئر گرفتار‘ تفتیش ...

  

  ملتان (وقا ئع نگار) ایف آئی اے ملتان نے تحصیل صادق آباد میں (بقیہ نمبر62صفحہ 7پر)

 چھاپہ مار کر  لاکھوں  روپے مالیت کی سرکاری رقوم کی خوردبرد کرنے والا موٹر وے پولیس کا پرائیوٹ کیشیئر کو گرفتار کرلیا ہے۔جبکہ موٹر وے انسپکٹر نے ہڑپ کی گئی رقم سرکاری خزانے میں جمع کروادی ہے۔ذرائع سے معلوم ہو ا ہے کہ نیشنل ہائی وے کمانڈر رحیم یار خان عبدالخلیل نے ایف آئی اے کو درخواست دی کہ  موٹر وے انسپکٹر اسلم شاہد نے پرائیویٹ کیشیئر واحد بخش کے ساتھ ساز باز ہوکر چالان کی مد جمع ہونے  والی 3 لاکھ 90 ہزار 450 روپے رقم سرکاری خزانے میں جمع کروانے کی بجائے ہڑپ کر لی۔جس پر ایف آئی اے نے انکوائری شروع کی۔اور مقدمہ نمبری 247/17 درج کرلیا۔ گزشتہ روز پرائیوٹ کیشیئر واحد بخش کو کوٹ سبزل  تحصیل صادق آباد سے گرفتار کیا۔جبکہ موٹر وے کے انسپکٹر اسلم شاہد 26 جنوری تک عبوری ضمانت پر ہیں۔اور انہوں نے گزشتہ روز ہڑپ کرنے والی مذکورہ تمام رقم سرکاری خزانے میں جمع کروا دی ہے۔جبکہ واحد بخش کا جسمانی ریمانڈ بھی حاصل کرلیا گیا ہے۔

کیشیئر گرفتار

مزید :

ملتان صفحہ آخر -