کبیروالا: ضلعی امن کمیٹی کا اہم اجلاس‘ ملکی سلامتی‘ قیام امن کیلئے مشترکہ جدوجہد پر اتفاق
کبیروالا(نامہ نگار) ملکی سلامتی کے تحفظ،قیام امن،بھائی چارے(بقیہ نمبر70صفحہ 7پر)
کے فروغ کیلئے مشترکہ جدوجہد پر اتفاق ہوگیا، تمام مکاتب فکر کے علماء کرام اور ممبران امن کمیٹی نے متفقہ پر منظور شدہ ”امن معاہدہ“کی تائید وحمایت کردی۔تفصیل کے مطابق پل چاون ملتان روڈ کبیروالا پر ممبر ضلعی امن کمیٹی مہر عبدالخالق مرالی کی رہائشگاہ پر تمام مکاتب فکر کے علماء کرام اور ممبر ان امن کمیٹی ڈویژنل،ضلع اور تحصیل کا مشترکہ اجلاس منعقد ہوا۔اجلا س سے علامہ مفتی حامد حسن،علامہ مفتی عبداللطیف سعیدی،قاری سیف اللہ عابد،مفتی عبداللہ سیالوی،مفتی نصیر الدین رضوی،مولانا عبدالخالق رحمانی،شیخ راشد ندیم سعیدی،مہر عبدالخالق مرالی،ذوالفقار علی رضوی،سید سہیل عابدی،مہر قیصر عباس دادوآنہ،مفتی عمرفاروق،سید فرخ رضا ترمذی،مہر صفدر حسین ترگڑ،مفتی محمد سعد،سید ذوالقرنین حیدر بخاری،حفیظ سعیدی،قاری عطاء الرحمن قادری،قاسم خان ایری،مہر عبدالمالک مرالی اوردیگرنے خطاب کرتے ہوئے ملک دشمن عناصر کی جانب سے فرقہ وارایت پھیلانے کی سازش کا منظم اور متحد ہو کر ڈٹ کر مقابلہ کرنے،مذہبی اور مسلکی اختلافات کے نتیجے میں پیدا شدہ ہونیوالے مسائل مل بیٹھ کر حل کرنے اور سوشل میڈیا سمیت دیگر حوالوں سے مقدس اسلامی شخصیات کے عزت واحترام کو ملحوظ خاطر رکھنے اور شرپھیلانیوالوں کی اصلاح اور عدم اصلاح کی صورت میں ان سے اعلان لاتعلقی کرنے سمیت متفقہ طور پر معاہدہ امن کی تشکیل کی گئی،جس کی تمام شقوں پر اتفاق رائے کرتے ہوئے تائید وحمایت کی گئی اور اسکی منظوری کیلئے تمام علماء کرام اور ممبران امن کمیٹی نے دستخط کئے۔اجلاس میں ضلعی صدر پاکستا ن علماء کونسل مولانا مفتی عمرفاروق نے سانحہ مچھ پر مذمتی قرارداد پیش کی،جو اتفاق رائے سے منظور کرتے ہوئے حکومت سے سانحہ مچھ میں ملوث دہشت گردوں کو کیفر کردار تک پہنچانے کا مطالبہ کیا گیا۔آخر میں ممبر ضلعی امن کمیٹی فیاض اسلم چوہدری کیلئے دعائے مغفرت وبلندی درجات کی گئی۔
اتفاق