لاہور ہائی کورٹ: پولیس اہلکار کو قتل کرنے  کا مقدمہ‘ ملزم کی اپیل پر سماعت ملتوی

  لاہور ہائی کورٹ: پولیس اہلکار کو قتل کرنے  کا مقدمہ‘ ملزم کی اپیل پر سماعت ...

  

  ملتان (خصوصی رپو رٹر)لاہور ہائیکورٹ ملتان کے ڈویژن بینچ نے(بقیہ نمبر71صفحہ 7پر)

 پولیس مقابلے کے دوران پولیس اہلکار کو قتل کرنے کے مقدمہ میں عمر قید کی سزا پانے والے ملزم کی سزا کے خلاف اپیل پر سماعت غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کرتے ہوئے ری لسٹ کرنے کا حکم دیا ہے۔ قبل ازیں عدالت عالیہ میں محمود کوٹ ضلع مظفر گڑھ سے تعلق رکھنے والے ملزم صادق نے سزا کے خلاف اپیل دائر کی تھی۔ صفائی کے وکلا نے موقف اختیار کیا کیا کہ یکم جنوری 2011 کو اے ایس آئی عابد حسین نے مقدمہ درج کرایا کہ پولیس مقابلے کے دوران ایک کانسٹیبل محمد اسحاق شہید ہوگیا مقدمہ میں چھ ملزمان نامزد تھے تین ملزمان پولیس مقابلے میں مارے گئے دو مقدمہ سے بری ہو گئے جبکہ ایک ملزم صادق کو تمام گواہوں کے بیانات کی روشنی میں عمر قید کی سزا سنائی گئی جس کی اپیل پر سماعت جاری ہے۔ مقدمہ کی پیروی قاضی صدر الدین علوی نے کی

سماعت ملتوی

مزید :

ملتان صفحہ آخر -