پولیس وین موٹر سائیکل سے ٹکرا گئی  دو نوجوان زخمی‘ کارروائی ٹھپ

 پولیس وین موٹر سائیکل سے ٹکرا گئی  دو نوجوان زخمی‘ کارروائی ٹھپ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


  ملتان (وقا ئع نگار)قیدیوں کو سنٹرل جیل لینے جانے والی سرکاری (بقیہ نمبر72صفحہ 7پر)
وین نے موٹر سائیکل سواروں کو زور دار ٹکر مار دی۔ایک نوجوان کی بازوں کی ہڈی ٹوٹ گئی۔دوسرا معمولی زخمی ہوا جبکہ ڈرائیور گاڑی سمیت قانونی کارروائی سے بچنے کیلئے موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا ۔ذرائع سے معلوم ہوا ہے پولیس لائن سے ڈرائیور محمد طارق پیٹی نمبر 4566 ڈی آر قیدیوں کو سنٹرل جیل سے لینے کیلئے  نکلا۔تو جب وہ پاک گیٹ کے علاقے میں پہنچا۔تو اسی اثنا میں موسائیکل سواروں عبید الرحمن اور مجیب الرحمن پسران عمر اکمل کو زور دار ٹکر ماری۔جس کے نتیجے میں عبیدالرحمن کے بازوں کی ہڈی ٹوٹ گئی۔جبکہ مجیب الرحمن معمولی زخمی ہوا۔زخمیوں کو تشویش ناک حالت میں نشتر ہسپتال منتقل کردیا گیا۔جہاں عبید الرحمن کی حالت فی الحال خطرے میں بتائی جاتی ہے۔موقع پر عینی شاہدین کے مطابق ڈرائیور طارق قیدیوں کو لینے جانے والی وین نمبری ایم این جی 8612 سمیت  موقع سے فرار ہوگیا۔تاکہ پولیس قانونی کارروائی نا کرسکے۔جبکہ مقامی پولیس نے بھی کاروائی کی بجائے  خاموشی اختیار کر رکھی ہے
کارروائی ٹھپ