کالونیاں بناکر شہریوں سے فراڈ‘ دو  مختلف ریفرنسز کی سماعت آج تک ملتوی

کالونیاں بناکر شہریوں سے فراڈ‘ دو  مختلف ریفرنسز کی سماعت آج تک ملتوی

  

  ملتان (خصوصی رپو رٹر)احتساب عدالت ملتان نے غیر قانونی ہاؤسنگ(بقیہ نمبر73صفحہ 7پر)

 کالونیاں بنا کر مبینہ طور پر شہریوں سے اربوں روپے کا فراڈ کرنے والے علی ایسوسی ایٹ کے ڈائریکٹر شیخ شاہد جمال کے خلاف دو مختلف ریفرنسز گرین فورٹ اور ملینیم سٹی میں فراڈ کی سماعت آج تک ملتوی ملتوی کرنے کا حکم دیا ہے۔ ملزم کے خلاف 7 مختلف ریفرنس دائر ہیں۔ قبل ازیں فاضل عدالت میں نیب کے مطابق علی ایسوسی ایٹ کے مینجنگ ڈائریکٹر شیخ شاہد جمال کے خلاف غیر قانونی کالونیاں بنا کر شہریوں سے فراڈ کرنے کا الزام ہے، ملزم نے گرین فورٹ، فیلکن سٹیش ملینیم سٹی، بابر ٹان، گرین فورٹ پلس کے نام سے کالونیاں بنا کر شہریوں سے کروڑوں روپے کا فراڈ کیا ہے، غیر قانونی کالونیاں بنا کر عرصہ دراز سے شہریوں کو سہولیات فراہم نہیں کی گئیں۔ ملزم کا تفتیش اور رقم کی برآمدگی کے لیے جسمانی اور جوڈیشل ریمانڈ منظور ہوا تھا ملزم کو دیگر کیسز میں تفتیش کے لیے جیل سے تحویل بھی لیا جاچکا ہے

ملتوی

مزید :

ملتان صفحہ آخر -