حکومت جنوبی پنجاب کی تعمیر و ترقی کیلئے عملی اقدامات کررہی ہے‘ دوست مزاری 

حکومت جنوبی پنجاب کی تعمیر و ترقی کیلئے عملی اقدامات کررہی ہے‘ دوست مزاری 

  

مٹھن کوٹ(نمائندہ خصوصی)ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی سردار دوست محمد مزاری نے کہا ہے کہ پاکستان تحریکِ انصاف کی حکومت نے ملک  کی معیشت کو مضبوط بنیادوں پر استوار کرنے کیلئے حقیقت پسندانہ ترجیحات کا تعین کیا ہے جن کی بدولت تیز رفتار ترقی کے (بقیہ نمبر32صفحہ 6پر)

اہداف کو حاصل کیا جارہا ہے۔ معیشت کوپائیدار بنیادو ں پر مستحکم بنا نے کیلئے وسائل کا درست اور شفاف استعمال ہر صورت یقینی بنایا جا رہا ہے۔ پر امن معاشرے کے قیام اور معاشی خوشحالی کے لئے امیر و غریب میں تفریق کو کم کرکے، قدرتی وسائل کو لوگوں کی بھلائی کے لئے استعمال کر نے کی پالیسی پر عمل پیرا ہو کر ملک کو تمام مسائل سے نجات دلانے کی بھرپور کوشش کی جا رہی ہے۔ پاکستان تحریکِ انصاف کی قیادت قوم سے کئے ہر وعدے کو پورا کرنے اور پاکستان کا وقار دنیا میں بلند کرنے کے لئے عمل پیرا ہیں۔ان خیالات کا اظہار ں انہوں نے اپنے حلقہ انتخاب سے آئے لوگوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔سرداردوست محمد مزاری نے کہا کہ پاکستان تحریکِ انصاف کی قیادت جنوبی پنجاب میں ریکارڈ ترقیاتی کام کروا رہی ہے۔حکومتِ پنجاب نے جنوبی پنجاب کے لئے نہ صرف بھاری فنڈز مختص کیے ہیں بلکہ جنوبی پنجاب کی بحالی و بہتری کے لئے ترقیاتی سکیموں پر تیزی سے کام جاری ہے۔انہوں نے بتایا کہ وزیرِ اعظم عمران خان کے ویڑن کے مطابق جنوبی پنجاب کے عوام کے مسائل کے حل کے لئے میرے دروازے ہر وقت کھلے ہیں اور میں خود عوام کے مسائل سننے کے ساتھ ساتھ ان کے فوری حل کے لئے اپنا بھرپور کردار ادا کرتا رہوں گا۔

دوست مزاری

مزید :

ملتان صفحہ آخر -