اوچشریف: مقبروں کی تزئین و آرائش کیلئے 1 کروڑ 62 لاکھ روپے مختص 

  اوچشریف: مقبروں کی تزئین و آرائش کیلئے 1 کروڑ 62 لاکھ روپے مختص 

  

اوچ شریف (نامہ نگار) سجادہ نشین درگاہ قادریہ عالیہ و صوبائی پارلیمانی سیکرٹری مخدوم سید افتخار حسن گیلانی نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت اوچ شریف (بقیہ نمبر36صفحہ 6پر)

میں تاریخی مقامات کی بحالی اور مقبروں کی تزئین و آرائش و مرمت کے لئے سنجیدہ کوششیں کر رہی ہے، وہ اپنی رہائش گاہ پر شہریوں کے ایک وفدسے بات چیت کر رہے تھے، انہوں نے کہا کہ اوچ شریف میں ترقیاتی منصوبوں کے لئے کروڑوں روپے کی گرانٹ جاری کی گئی ہے، اوچ شریف میں تاریخی مقامات کی بحالی اور مقبروں کی تزئین و آرائش و مرمت کے لئے حکومت نے مجموعی طور پر 16 ملین روپے سے زائد رقم مختص کی ہے، محکمہ آثار قدیمہ کے منصوبوں کی مد میں حضرت بی بی جیوندی ؒ کے تاریخی مقبرے کی بحالی و مرمت کے لئے ایک کروڑ جبکہ مقبرہ حضرت ابوحنیفہ ؒ کے لئے 62 لاکھ 82 ہزار روپے کی رقم مختص کی گئی ہے، مخدوم سید افتخار حسن گیلانی نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ اوچ شریف تا احمد پور شرقیہ دو رویہ سڑک کے منصوبے کی تکمیل اور للو والی پل کی کشادگی و تعمیر نو کے لئے محکمہ ہائی وے نے 600ملین روپے کی رقم مختص کی ہے اور اس سلسلے میں ٹینڈر بھی جاری کیا جا چکا ہے، وفد میں ارشاد احمد شاد، نعیم احمد ناز، محمد اعجاز خان پٹھان اور سرفراز خان گشکوری شامل تھے۔

مختص

مزید :

ملتان صفحہ آخر -