غریبوں کو چھت فراہم کرنیکا فیصلہ‘ ڈیرہ میں عملی اقدامات شروع 

  غریبوں کو چھت فراہم کرنیکا فیصلہ‘ ڈیرہ میں عملی اقدامات شروع 

  

ڈیرہ غازی خان (ڈسٹرکٹ بیورو رپورٹ) وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے وژن کے مطابق کم آمدنی اور متوسط طبقہ کو چھت کی سہولت فراہم کرنے کیلئے ڈیرہ غازی خان میں عملی اقدامات شروع کردئیے گئے ہیں۔  حکو مت کی نیا پاکستان ہاؤسنگ سکیم سمیت شہریوں کو گھروں کی تعمیر اور گھر خریدنے کیلئے ہاوس بلڈنگ فننانس کمپنی لمیٹڈ نے  ڈیرہ غازی خان میں (بقیہ نمبر40صفحہ 6پر)

برانچ قائم کردی ہے جس کا باقاعدہ افتتاح ایچ بی ایف سی کے مینیجنگ ڈائریکٹر شاہ رضا نے کیا۔ اس موقع پر ایچ بی ایف سی کے گروپ ھیڈ بزنس اینڈ آپریشنز فیصل مراد، ریجنل ھیڈ سینٹرل اقبال شاد، برانچ سٹاف اور دیگر موجود تھے۔منیجنگ ڈائریکٹر شاہ رضا نے بتایا کہ  برانچ کے افتتاح سے ڈی جی خان اور اسکے گرد و نواح میں رہائش پذیر پاکستانی استفادہ کرسکیں گے۔ آسان شرائط پر ھاؤسنگ فنانس کی سہولت حاصل کی جاسکتی ہے انہوں نے کہا کہ یچ بی ای ایف سی کا بنیادی مقصد کم اور متوسط آمدنی والے افراد کو آسان میں شرائط ھاؤسنگ فنانس فراہم کرنا ھے۔ پورے پاکستان میں 51  برانچز  کام کررہی ہیں۔ حکو مت کی نیا پاکستان ہاؤسنگ سکیم میں لیڈنگ رول ادا کرنے کیلئے تیار ہیں۔شاہ رضا نے کہا کہ ایچ بی ایف سی خاص طور پر محروم علاقوں  میں برانچز کھول رہا ہے تاکہ ان علاقوں کے لوگ بھی سبسڈی سکیموں سے فائدہ حاصل کر سکیں۔

فیصلہ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -