ڈی جی نیب میرے اوپر لگائے الزامات کو ثابت کریں،سہیل انورسیال 

ڈی جی نیب میرے اوپر لگائے الزامات کو ثابت کریں،سہیل انورسیال 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 کراچی (این این آئی)صوبائی وزیر سہیل انور سیال نے کہا ہے کہ نیب نے میرے والد کی ڈکلیئرڈ پراپرٹی پر چھاپہ مارا تھا ڈی جی نیب سکھر کو چیلنج کو کرتا ہوں وہ مجھ پر لگائے گئے ایک بھی الزام کو ثابت کرکے دکھائیں اگر میرے پاس 70من سونا ہوتا تو میں خود ہی ملک کے معاشی حالات بہتر بنادیتا کراچی میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے سہیل انور سیال نے کہا کہ اگست اور ستمبر کی شروعات میں ہماری پراپرٹی پر نیب نے چھاپہ مارا  میں نے چیئرمین نیب کو ستمبر میں ٹوئٹ کرکے درخواست کی تھی کہ ڈی جی نیب سکھر سے24 گھنٹوں میں کوئی خط جاری کرائیں اور مجھ پر جو الزامات ہیں ان کو ثابت تو کیا جائے جس گھر کے معاملے پر مجھے گھسیٹا جارہاہے وہ میرے والد کے اکاؤنٹ پر ایف بی آر میں ڈکلیئرڈ ہے مجھ پر کچھ ثابت تو کریں انتقال کرجانے والے شخص پر نیب نے چھ ماہ بعد انکوائری شروع کردی ہے انہوں نے کہا کہ میرے بھائی نے جو پٹیشن دائر کی تھی اس پر بھی انکوائری شروع کردی ہے ڈی جی نیب سکھر کے میرے سیاسی مخالفین کے ساتھ تعلقات ہیں ان کی فرمائش پر ہی  میرے خلاف نیب نے کارروائی شروع کی ہے۔
سہیل سیال 

مزید :

صفحہ اول -