ملتان: مختلف علاقوں میں وارداتیں‘ ملزم نقدی‘ زیورات لیکر فرار 

ملتان: مختلف علاقوں میں وارداتیں‘ ملزم نقدی‘ زیورات لیکر فرار 

  

 ملتان (وقا ئع نگار)ڈکیتی و چوری کی مختلف وارداتوں میں شہری لاکھوں روپے کی نقدی، طلائی زیورات سمیت گھریلوں سامان سے محروم ہوگئے۔ تفصیل کے مطابق تھانہ قطب پور کے علاقے مدنی چوک المصطفی روڑ خرم حیات کے میڈیکل سٹور میں موٹرسائیکل سوار دوملزمان نے داخل ہوکر اسلحہ کی نوک پر نقدی 15ہزار چھین کر فرار ہوگئے، تھانہ سیتل ماڑی کے علاقے راجہ پور (بقیہ نمبر41صفحہ 6پر)

محمد عمران کے آئرن سٹور میں تین مسلح ڈاکو نے گھس کر اسلحہ کے زور پر 1لاکھ90ہزار چھین کر اسلحہ لہراتے ہوئے فرار ہوگئے،اسی تھانہ کی حدود محمد احمد سے دو نامعلوم افراد نے روک کر گن پوائنٹ پر نقدی 36ہزار لیگئے، تھانہ مظفر آباد کے علاقے چاہ پیرے والہ عبدالماجد کی دوکان سے دو مسلح ڈاکو نے داخل ہوکر نقدی 21ہزار سمیت موبائل چھین لیا،مزاحمت کرنے پر فائرنگ سے زخمی کرکے فرار ہوگئے، کائیاں پور اکمل سے دو افراد اسلحہ کی نوک پر رکشہ مالیت2لاکھ40ہزار، تھانہ ممتازآباد کے علاقے پرانا بہاولپور روڑ افتخار احمد سے دو نامعلوم گن پوائنٹ پر موٹرسائیکل، نقدی و موبائل لیگئے، تھانہ بی زیڈ کے علاقے محمد علی شہباز سے دو ڈاکو نے نقدی80ہزار چھین لی، تھانہ شاہ رکن عالم کے علاقے انیلہ فاطمہ سے موٹرسائیکل سوار جھپٹا مارکر موبائل مالیت30ہزار چھین کر فرار ہوگیا،تھانہ مظفر آباد کے علاقے بستی منور آباد عاقب اسحاق کی موٹرسائیکل، دلشاد حسین ودیگر افراد کے پانچ موبائلز، تھانہ قطب پور کے علاقے بلال چوک مرزا رشید بیگ کیگھر سے طلائی زیورات ونقدی مالیت8لاکھ60ہزار، تھانہ ممتازآباد کے علاقے فرحان کا موبائل مالیت37ہزار، بہاولپور بائی پاس محمد اسلم کی جیب سے نقدی 30ہزار، تھانہ شاہ شمس کے علاقے رنگیل پور محمد اکرم کے مطابق شارع عام سے درختان، پیرکولانی علی کی موٹرسائیکل، تھانہ گلگشت کے علاقے راشد علی کیگھر سے ملزم غلام عباس وغیرہ طلائی زیور و نقدی دیگر سامان مالیت6لاکھ35ہزار، جوئیہ چوک نوید عباس کی دوکان سیواٹر پمپ، محمد عمار کیگھر سے نقدی، زیورات سمیت گھریلوں سامان مالیت12لاکھ30ہزار، تھانہ بی زیڈ کے علاقے عمیر راشد کی دوکان سے شٹرنگ سامان مالیت 45ہزار، بہادر پور چوک ساجد پرویز،عارف ظفر کیگھر سے، تھانہ کوتوالی کے علاقے حماد علی کی موٹرسائیکلین، تھانہ نیوملتان کے علاقے فخر کا موبائل، محمد احسن رسول کی دوکان سے ملزم مدثر وغیرہ نقدی26ہزار،محمد شاہد کی دوکان سے سامان مالیت2لاکھ 10ہزار، مہتاب احمد کی موٹرسائیکل، تھانہ شاہ رکن عالم کے علاقے زین ملک کیگھر سیطلائی زیورات ودیگر سامان مالیت8لاکھ، تھانہ سیتل ماڑی کے علاقے عثمان کیگھر سے باہر رکشہ،شوکت ھسین کی دوکان سے سامان مالیت1لاکھ15ہزار، محمد راشد کی دوکان سے سامان مالیت1لاکھ82ہزار، محمد نواز کیگھر سے گھریلوں سامان مالیت80ہزار، تھانہ الپہ کے علاقے اسحاق علی، محمد سجاد، تھانہ قادر پور راں کے علاقے محمد اکرم جبکہ غلام قاسم کی موٹرسائیکلیں چوری ہوگئے

ڈکیتی و چوری

مزید :

ملتان صفحہ آخر -