جلالپور: کریانہ سٹور میں خوفناک‘ ہزاروں کا سامان جل کر خاکستر 

جلالپور: کریانہ سٹور میں خوفناک‘ ہزاروں کا سامان جل کر خاکستر 

  

 ملتان (وقا ئع نگار)تھانہ صدر جلال پور پیر والا کے علاقے میں نامعلوم وجوہات پر کریانہ سٹور میں اچانک  آگ لگ گئی۔ہزاروں روپے مالیت کا سامان جل کر راکھ۔تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔معلوم ہوا ہے تھانہ صدر جال پور پیر والا کے علاقے میں حافظ والا میں واقع  رفیع کریانہ سٹور  پر اچانک گزشتہ روز نا معلوم وجوہات کی بنا پر آگ لگ گئی۔جس نے دکان میں (بقیہ نمبر42صفحہ 6پر)

 موجود تقریبا نوے ہزار روپے مالیت کے سامان کو جلا کر راکھ بنا دیا۔اطلاع پاکر ریسکیو کی امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں۔جہنوں نے آگ پر بروقت قابو پالیا۔اور  مزید نقصان ہونے سے بچا لیا۔لوگوں کے مطابق  اندازہ ہے کہ دکان میں  شارٹ سرکٹ کے باعث آگ لگی ہو۔تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔جبکہ مقامی پولیس نے موقع پر پہنچ کر ضروری قانونی  کارروائی شروع کردی ہے

خاکستر

مزید :

ملتان صفحہ آخر -