بے نامی اثاثہ جات: انہار ایگزیکٹو انجینئر  اس کے بیٹوں سمیت دیگر 13 ملزمان کے  خلاف کیس کی سماعت 8 فروری تک ملتوی

بے نامی اثاثہ جات: انہار ایگزیکٹو انجینئر  اس کے بیٹوں سمیت دیگر 13 ملزمان ...

  

  ملتان (خصوصی رپو رٹر)احتساب عدالت ملتان نے آمدن سے زائد ڈیڑھ ارب روپے کے بے نامی اثاثہ جات بنانے والے محکمہ انہار کے ایگزیکٹو انجینئر اور اسکے(بقیہ نمبر43صفحہ 6پر)

 بیٹوں سمیت دیگر 13 ملزمان کے خلاف کیس کی سماعت مزید کارروائی کے لیے 8 فروری تک ملتوی کرنے کا حکم دیا ہے۔ قبل ازیں فاضل عدالت میں نیب حکام کے مطابق محکمہ انہار ساہیوال کے ایگزیکٹو انجینئر رانا افضل نسیم انکے بیٹوں جنید افضل، عبید افضل، عمیر افضل، جاوید افضل، دیگر ملزمان لقمان، انجم ذیشان، شمیم اعجاز، ڈاکٹر زبیر ندیم، میاں محمد خان، باسط مجید، نجیب الرحمن اور محمد ابرہیم کے خلاف ڈیڑھ ارب 7 کروڑ 9 لاکھ 781 کے بے نامی جائیدادیں بنانے کا الزام ہے

بے نامی اثاثہ جات

مزید :

ملتان صفحہ آخر -