حکومتی پالیسیوں سے معیشت تباہ‘ غریبوں  کی زندگیاں اجیرن ہوگئیں‘ رئیس نبیل احمد

    حکومتی پالیسیوں سے معیشت تباہ‘ غریبوں  کی زندگیاں اجیرن ہوگئیں‘ رئیس ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 رحیم یار خان (نمائندہ خصوصی)موجودہ حکمران عوامی مسائل حل کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہوگئے ہیں مہنگائی،بیروز(بقیہ نمبر4صفحہ 6پر)
گاری اور ناقص حکومتی پالیسیوں کے باعث عوام کی زندگیاں اجیرن ہوگئی ہیں۔ان خیلات کا اظہار کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے ایم پی اے سردار رئیس نبیل احمد نے پی وائی او صادق آباد کے رہنماء جام عابد حسین لاڑ سے ان کے چچا کی وفات پر اظہار تعزیت کے بعد پریس کلب جمال دین والی کے صحافیوں کے وفد سے ملاقات کے دوران کہا کہ ناقص حکومتی پالیسیوں کے باعث ملک معاشی،اقتصادی اور سیاسی و سماجی چور پر بد ترین حالات کا شکار ہو چکا ہے۔ بجلی اور گیس کا بحرا ن شدت اختیار کر گیا ہے۔ کسان اور مزدور طبقہ بدحالی کا شکار ہے۔ حلقہ کی عوام کی ترقی خوشحالی اور فلاح و بہبود کیلئے بھر پور جد و جہدکر رہے ہیں۔ علاقائی مسائل حل کر انا میری اولین ترجیح ہے۔لوگوں کی خدمت اور ان کے دکھ درد میں شامل ہونا۔میری زندگی کا حقیقی مقصد ہے۔اس موقع پر ان کے ہمراہ چوہدری طارق جاوید،جام اقبال دھاندو،ملک اکمل بھایو،ملک اکمل ڈرگھ،جام عابد لاڑ، منیر احمد لنگاہ،طالب ملنگی،جام عبدالمالک لاڑ،واجد حسین،جام سعید احمد سمیت عمائدین علاقہ کی کثیر تعداد موجود تھی۔ 
نبیل احمد