(ق) لیگ کی تنظیم سازی شروع‘ خانپور میں  چودھری ذوالفقار علی صدر نامزد‘ رابطہ مہم تیز

(ق) لیگ کی تنظیم سازی شروع‘ خانپور میں  چودھری ذوالفقار علی صدر نامزد‘ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 خان پور(نمائندہ پاکستان)پاکستان مسلم لیگ ق کی تنظیم سازی کا عمل شروع کر دیا گیا ہے ضلع رحیم یار خان سے مسلم لیگ ق (بقیہ نمبر6صفحہ 6پر)
کے ضلعی صدر چوہدری ذوالفقار علی گل کو نامزد کر دیا گیا ہے جبکہ کے تحصیل خان پور سے ضلعی جنرل سیکرٹری راؤ محمد شفیق کی سابقہ کارکردگی کی بنا پر دوبارہ ضلعی جنرل سیکرٹری منتخب کیا گیا ہے۔اس موقع پر نومنتخب ضلعی جنرل سیکرٹری مسلم لیگ ق راؤ محمد شفیق نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ق پنجاب کے جنرل سیکرٹری سینیٹر کامل علی آغاہ نے صوبہ بھر کے اضلاع کی تنظیم سازی کرتے ہوئے ضلع رحیم یار خان کیلئے چوہدری ذوالفقار علی گل جبکہ جنرل سیکرٹری کے لئے مجھے دوبارہ منتخب کر لیا ہے۔انہوں نے کہا کہ پارٹی ان پر جس اعتماد کا اظہار کیا اس پر پورا اتریں گے اور ضلع رحیم یار خان میں پارٹی کو فعال اور مضبوط بنانے میں عملی اقدامات اٹھائیں گے۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ق عوام کی ترجمان جماعت ہے جو عوام کے حقوق کی فراہمی پر یقین رکھتی ہے۔انہوں نے کہا کہ ضلع رحیم یار خان کو مسلم لیگ ق کا گڑھ بنائیں گے۔انہوں نے کہا کہ ق لیگ کے دور میں پاکستان ترقی کی رہ پر چل پڑا تھا ان شاہ اللہ اب اپنے قائدین چوہدری پرویز الٰہی اور چوہدری شجاعت حسین کی قیادت میں مسلم لیگ ق کیلئے دن رات ایک کر دیں گے۔انہوں نے کہا کہ مسلم ق کے سابق دور میں ریکارڈ ترقیاتی کام ہوئے سڑکوں کا جال بچھا دیا گیا گھرگھر بجلی اور چولستان روشن کر دیا گیا سب اچھا کام 1122کے قیام کا ہے جس سے ہر جماعت کو فائدہ ہوا۔ 
مہم تیز