جامعہ اسلامیہ بہاولپور: پراجیکٹ ڈائریکٹر کی کلرک  سے ملی بھگت‘ من پسند ٹھیکیداروں سے رابطے

  جامعہ اسلامیہ بہاولپور: پراجیکٹ ڈائریکٹر کی کلرک  سے ملی بھگت‘ من پسند ...

  

 بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر) پراجیکٹ ڈائریکٹرکی کلرک کیساتھ ملی بھگت سے غیرقانونی طورپرغیرمعروف کمپنیوں (بقیہ نمبر7صفحہ 6پر)

 کی انلسٹمنٹ پر ٹھیکیداروں نے ڈائریکٹر پی اینڈڈی کوتحریر ی درخواست دیدی، تفصیل کے مطابق اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپورمیں ترقیاتی کاموں کے حوالے سے اخبارمیں اشتہار جاری ہواتھاکہ17 اگست2020 تک ٹھیکیداروں کی انلسٹمنٹ کی جائیگی اس کے بعدکسی ٹھیکیدار یافرم سے کاغذات وصول نہیں کیے جائیں گے لیکن پراجیکٹ ڈائریکٹرکی اشیرباد سے کلرک خلیل بھٹی نے انلسٹمنٹ کاوقت گزرجانے کے باوجود5 ماہ بعدبھی من پسندٹھیکیدراوں اورغیرمعروف فرموں کی انلسٹمنٹ کرنے کیلئے کاغذات کی وصولی جاری رکھی ہوئی ہے ایسے افراد کوٹھیکیداری کی اجازت دی جارہی ہے جن کااس سے قبل ایک دن کابھی تجربہ نہ ہے انہوں نے مزید الزام عائدکیاکہ جن فرموں کی تجدیدکرناتھی ان کی اہلکار خلیل بھٹی نے کوئی تجدیدنہیں کرائی ہے۔ متاثرہ ٹھیکیداروں ضیاء الرحمن کنٹریکٹر، محمدطاہر محمودگورنمنٹ کنٹریکٹرز، پاک زاہدڈویلپر چوہدری شوکت علی گورنمنٹ کنٹریکٹرز میسرز بسم اللہ کنسٹرکشن کمپنی نے ڈائریکٹرپلاننگ اینڈڈویلپمنٹ کوتحریری درخواست میں صورت حال بارے آگاہ کیاہے۔

رابطے

مزید :

ملتان صفحہ آخر -