وعدوں‘ نعروں سے مسائل حل نہیں ہونگے  حکومت عملی اقدامات کرے‘ ذیشان اختر

  وعدوں‘ نعروں سے مسائل حل نہیں ہونگے  حکومت عملی اقدامات کرے‘ ذیشان اختر

  

 بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر‘ بیورو رپورٹ) نائب امیر جماعت اسلامی جنوبی پنجاب سید ذیشان اختر نے کہاکہ پی ٹی آئی حکومت(بقیہ نمبر8صفحہ 6پر)

 میں غربت اور بے روزگاری میں بے پناہ اضافہ ہواہے۔ تعلیمی اداروں اور ہسپتالوں کی صورتحال افسوسناک ہے۔ کرونا کے مریضوں کو یا تو ہسپتالو ں میں داخلہ نہیں ملتا، اگر مل جائے تو ان کے علاج کا کوئی بندوبست نہیں۔ کرونا کے نام پر اربوں روپے کے فنڈ ز کا کوئی حساب کتاب نہیں۔ اطلاعات کے مطابق اس فنڈ کو انتظامی امور چلانے کے لیے استعمال کیا جارہاہے۔ انہوں نے کہاکہ حکومت کو جان لینا چاہیے کہ وعدوں اور نعروں سے لوگوں کے مسائل حل نہیں ہوتے۔لوگ بے روزگار ہیں۔ غربت میں آئے روز اضافہ ہو رہاہے۔ مہنگائی نے لوگوں کو بد حال کردیاہے۔ اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں پے بناہ اضافہ کی وجہ سے مافیاز کی چاند ی ہو چکی ہے۔ چینی، آٹا، ڈرگ، پٹرول او ر لینڈ مافیاز کے بعد اب گھی مافیا نے بھی سر اٹھالیا ہے حکومت تمام تر محاذ پر مکمل طور پر بری طرح ناکام ہو چکی ہے عمران خان اس ملک پر رحم کرتے ہوئے اس کی جان چھوڑ دیں۔

ذیشان اختر

مزید :

ملتان صفحہ آخر -