عبدالحکیم: سوئی گیس بند‘ کمپریسر  استعمال میں اضافہ‘ سلنڈر مزید مہنگا

  عبدالحکیم: سوئی گیس بند‘ کمپریسر  استعمال میں اضافہ‘ سلنڈر مزید مہنگا

  

 عبدالحکیم(سٹی رپورٹر) موسم سرما کی آمد کے ساتھ ہی عبدالحکیم و مضافاتی علاقہ جات گیس کا استعمال بڑھ جانے کے سبب(بقیہ نمبر12صفحہ 6پر)

 سوئی گیس کا پریشر بالکل کم ہوچکاہے خصوصا صبح اور رات کے اوقات میں تجارتی و گھریلوصارفین گیس کے سلنڈر استعمال کرنے پر مجبور ہوگئے ہیں کمرشل صارفین نے بتایا کہ رات بھر گیس کی بندش سے کاروبارزندگی ٹھپ ہوگیا ہے گھریلو صارفین نے کہا کہ علی الصبح گیس کی لوڈشیڈنگ و کم پریشرکے سبب سکول و دفاتر جانیوالے طلباء و ملازمین کو ناشتہ کے بغیر جانا پڑرہا ہے جبکہ سرشام گیس کا پریشر بالکل کم ہوجانے کی وجہ سے کھانا ہوٹلوں سے خریدنا پڑتا ہے یا پھر دوہری قیمت میں گیس سلنڈر استعمال کرنا پڑ رہا ہے۔دوسری جانب صارفین نے اپنی ضروریات کو پورا کرنے کیلئے کمپریشر کا استعمال شروع کردیا ہے جس کے سبب دیگر صارفین حالیہ کم پریشر اور لوڈشیڈنگ کے سبب  ذہنی اذیت کا شکار ہورہے ہیں،متاثرین نے جی ایم گیس ملتان سے سوئی گیس کا پریشر بہتر کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

سلنڈر مہنگا

مزید :

ملتان صفحہ آخر -