محکمہ ریلوے: شور کوٹ کے بعد میلسی میں آپریشن لاکھوں روپے مالیت کی اراضی واگذار
ملتان (سٹی رپو رٹر) ریلوے ملتان ڈویژن میں قبضہ مافیا سے ریلوے اراضی واگزارکروانے کاسلسلہ بدستور جاری ہے اسی سلسلے میں ریلوے ملتان ڈویژن کے اسٹیشن (بقیہ نمبر13صفحہ 6پر)
میلسی ریلوے یارڈ میں کاروائی کے دوران 40 لاکھ روپے ما لیت کی ریلوے اراضی واگزار کروالی گئی ڈپٹی ڈائریکٹر پراپرٹی لینڈ ریلوے ملتان نے اراضی واگزار کروانے کی رپورٹ ڈی ایس ریلوے ملتان ڈویژن نوید مبشر کو بھجوا دی- تفصیلات کے مطابق ریلوے ملتان ڈویژن کی جانب سے قبضہ مافیا کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے,گزشتہ روز ریلوے ڈپٹی ڈائیریکٹر پراپرٹی لینڈ اور ایس پی ریلوے ملتان ڈویژن کی ہدایت پر ریلوے اراضی قابضین کے خلاف اراضی واگزارکروائے جانے کے سلسلے میں آئی او ڈبلیو پاکپتن ، پی ڈبلیو آئی پاکپتن، ریلوے پولیس ایس ایچ او کی سربراہی میں ٹیم نے ریلوے اسٹیشن میلسی یارڈ میں 2کینال 10 مرلے ریلوے اراضی واگزار کروا لی جس کی مالیت 40 لاکھ روپئے بتائی جاتی ہے
اراضی واگذار